ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام
ممبئی، 27 ستمبر (ہ س)
مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف ا?ئی) کے احاطے پر چھاپہ مارا ہے اور تنظیم سے وابستہ تقریباً 25 کارکنوں کو مشکوک سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ اورنگ آباد، تھانے، سولاپور، ناندیڑ، سولاپور، جالنا اور پربھنی اضلاع میں منگل کی صبح چھاپے مارے گئے۔ این آئی اے نے اپنی کارروائی کو انتہائی خفیہ رکھا اور اب تک چھاپے جاری ہیں۔
معلومات کے مطابق، این آئی اے نے آج صبح تھانے ضلع کے ممبرا، بھیونڈی اور کلیان میں بیک وقت چھاپے مارے۔ این آئی اے کی ٹیم نے داؤد سراج احمد شیخ اور عبدالمتین شیخانی کو ممبرا سے، فدین پیکر کو کلیان سے، عاشق انصاری کو بھیونڈی سے حراست میں لیا ہے۔ ان سبھی سے پی ایف آئی کے ساتھ تعلقات اور مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اسی طرح این آئی اے نے مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں شولاپور سے پی ایف آئی کارکن سمیت دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔
جب کہ اورنگ آباد شہر سے 14 مشتبہ کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ناندیڑ میں، این آئی اے اور انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے ایک مفرور ملزم اور پی ایف آئی کارکن محمد عابد علی محبوب علی کو دیگلور ناکہ علاقے سے حراست میں لیا ہے۔ این آئی اے پہلے ہی یہاں سے پی ایف آئی کے چار لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…