Categories: قومی

ہند۔ آسٹریلیا بھروسہ مند سپلائی چین پر مشترکہ طور پر کام کریں گے: ایس جے شنکر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
میلبورن۔ 14 فروری</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کے روز کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا زیادہ بھروسہ مند اور لچکدار سپلائی چین بنانے اور پورے ہندبحرالکاہل میں جامع ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔انہوں نے یہ ریمارکس میلبورن میں آسٹریلوی وزیر خارجہ ماریس پینے کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہے، جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے 20 ملین آسٹریلوی ڈالر سے زائد کے اخراجات کے ساتھ میتری (دوستی)کے اقدامات کا اعلان کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزرا نے سالانہ ہندوستان۔آسٹریلیا وزرائے خارجہ کے فریم ورک ڈائیلاگ اور پہلے سائبر فریم ورک ڈائیلاگ کے انعقاد کے بعد میڈیا سے خطاب کیا۔ پینے نے کہا کہ دونوں فریقوں نے علاقائی چیلنجوں جیسے کہ کوویڈ 19 کے ردعمل، اقتصادی بحالی، سپلائی چین کی لچک، سمندری سلامتی اور سائبر خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔جے شنکر نے آسٹریلیائی حکومت کے ہندوستان کے ساتھ شراکت کو مزید گہرا کرنے کے لیے اضافی وسائل فراہم کرنے کے اعلانات کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سائبر فریم ورک ڈائیلاگ نے مشترکہ چیلنجوں اور اس اہم ڈومین میں قریبی تعاون کے مواقع پر توجہ مرکوز کی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago