Urdu News

ہند۔ آسٹریلیا بھروسہ مند سپلائی چین پر مشترکہ طور پر کام کریں گے: ایس جے شنکر

ہند۔ آسٹریلیا بھروسہ مند سپلائی چین پر مشترکہ طور پر کام کریں گے: ایس جے شنکر

میلبورن۔ 14 فروری

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کے روز کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا زیادہ بھروسہ مند اور لچکدار سپلائی چین بنانے اور پورے ہندبحرالکاہل میں جامع ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔انہوں نے یہ ریمارکس میلبورن میں آسٹریلوی وزیر خارجہ ماریس پینے کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہے، جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے 20 ملین آسٹریلوی ڈالر سے زائد کے اخراجات کے ساتھ میتری (دوستی)کے اقدامات کا اعلان کیا۔

وزرا نے سالانہ ہندوستان۔آسٹریلیا وزرائے خارجہ کے فریم ورک ڈائیلاگ اور پہلے سائبر فریم ورک ڈائیلاگ کے انعقاد کے بعد میڈیا سے خطاب کیا۔ پینے نے کہا کہ دونوں فریقوں نے علاقائی چیلنجوں جیسے کہ کوویڈ 19 کے ردعمل، اقتصادی بحالی، سپلائی چین کی لچک، سمندری سلامتی اور سائبر خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔جے شنکر نے آسٹریلیائی حکومت کے ہندوستان کے ساتھ شراکت کو مزید گہرا کرنے کے لیے اضافی وسائل فراہم کرنے کے اعلانات کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سائبر فریم ورک ڈائیلاگ نے مشترکہ چیلنجوں اور اس اہم ڈومین میں قریبی تعاون کے مواقع پر توجہ مرکوز کی تھی۔

Recommended