Categories: قومی

ہندوستان، بنگلہ دیش دو طرفہ تعلقات میں ’بہت اعلیٰ مقام‘ پر ، جانئے سیاسی گرو کیا کہتے ہیں؟

ڈھاکہ ۔16 دسمبر

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کی بنگلہ دیش کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتوں کے بعد خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش دو طرفہ تعلقات میں انتہائی بلندی پر پہنچ گئے ہیں۔"بات چیت میں جو بات واضح تھی وہ یہ تھی کہ ہم اپنے تعلقات میں بہت بلندی پر پہنچ چکے ہیں۔ عزت مآب وزیر خارجہ نے اسے ’سونالی ادھیائے  یعنی سنہری دور  کہا۔‘‘ صدر کے دورہ بنگلہ دیش پر خصوصی بریفنگ کے دوران سیکرٹری خارجہ نے کہا۔"بات چیت میں وسیع پیمانے پر شعبوں کا احاطہ کیا گیا جو ہمارے دو طرفہ تعلقات کا حصہ ہیں۔

سب سے اہم حصہ 1971 کی روح، بنگوبندو کی میراث کے بارے میں بات کرنا تھا اور اس سلسلے میں ہم کس طرح مل کر کام جاری رکھ سکتے ہیں۔شرنگلا نے کہا کہ بنگلہ دیش کی قیادت کے ساتھ صدر کووند کی بات چیت میں یہ واضح تھا کہ "ہم اپنے تعلقات میں بہت اونچے مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ عزت مآب وزیر خارجہ (بنگلہ دیش) نے اسے ’سونالی ادھیائے‘  یعنیسنہری دور کہا،‘‘  شرنگلا نے مزید کہا کہ صدر کووند اور بنگلہ دیش کی قیادت کے درمیان بات چیت کے دوران COVID-19وبائی امراض کے دوران تعاون کی سطح پر اطمینان کا احساس ہوا۔"بھارت بنگلہ دیش کو ادویات اور ویکسی نیشن دونوں فراہم کرنے میں کافی تیزی سے کام کر رہا تھا۔

ہم نے اب تک ویکسین کی تقریباً 2.18 کروڑ خوراکیں فراہم کی ہیں۔ ہم نے مائع طبی آکسیجن کی ٹرینوں کا بھی انتظام کیا۔ ہم نے بنگلہ دیش کی طرف سے بھارت کو فراہم کی جانے والی امداد کو بھی تسلیم کیا، جب ہ کورونا کی تباہ کن دوسری لہر آئی۔خارجہ سکریٹری نے آج کی مصروفیات کا مزید خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہم دو ممالک ہیں جو ایک دوسرے کو مضبوط بناتے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے موجود ہیں۔ اور وہ پیغام واقعی وہاں تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago