Categories: عالمی

جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے برسراحتجاج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسلام آباد۔16 دسمبر</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان میں متعدد جماعتوں نے مسائل کو اجاگر کرنے اور عمران خان حکومت کے خلاف اپنی مخالفت ظاہر کرنے کے لیے یوم یکجہتی بلوچستان منایا۔ دیگر کئی لوگوں کی طرح، جماعت اسلامی نے بھی اسلام آباد میں دن منایا۔جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم کی قیادت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مولانا ہدایت الرحمان، جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ رندھاوا اور دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 مولانا ہدایت الرحمان گزشتہ کئی دنوں سے گوادر میں مقامی آبادی کے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اسلم نے حکومت سے کہا کہ وہ گوادر میں مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرے اور وہاں اپنی وحشیانہ کارروائیاں بند کرے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 انہوں نے کہا کہ پہلی بار گوادر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں خواتین اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام محب وطن اور پرامن لوگ ہیں لیکن اگر ان کی آواز نہ سنی گئی تو ان کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آئے گا۔ میاں اسلم نے کہا کہ گوادر کو حق دو تحریک عوام کو ان کے حقوق ملنے تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ "جماعت اسلامی بلوچستان کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور بلوچ عوام کے تمام آئینی اور قانونی مطالبات کی حمایت کرتی ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کی تحریک میں پورا گوادر ان کے پیچھے تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago