Categories: قومی

بھارت پچھلے سال کی طرح پھر سے کورونا وبا کو شکست دے سکتا ہے: وزیراعظم

بھارت پچھلے سال کی طرح پھر سے کورونا وبا کو شکست دے سکتا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے ساتھ مِل کر پچھلے سال کووڈ اُنیس کو ہرایا تھا اور ملک اُنہیں اصولوں کو اپنا کر،تیزی اور تال میل کے ساتھ اِسے پھر سے ہرا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کووڈ اُنیس وبا کی روک تھام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ میٹنگ میں دوائیوں، آکسیجن، وینٹی لیٹرس اور ٹیکہ کاری سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ ٹیسٹنگ، ٹریکنگ اور علاج کا کوئی بدل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اموات کو کم کرنے کے لیے جلدی سے ٹیسٹنگ اور بیماری کی شناخت اہم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو عوام کی تشویشوں کے تئیں اور زیادہ سرگرم اور حساس ہونے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ وبا کی روک تھام کے لیے ریاستوں کے ساتھ قریبی تال میل کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ مریضوں کے لیے اسپتال میں بستروں کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جانے چاہیے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ عارضی اسپتالوں کے ذریعے اضافی بستروں کی سپلائی اور الگ تھلگ کرنے کے مراکز کو یقینی بنایا جائے۔

جناب مودی نے بھارت کی ادویات کی صنعت کی پوری صلاحیت کو استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ مختلف دوائیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔

انہوں نےRemdesivir اور دوسری دوائیوں کی سپلائی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔Remdesivir کی دستیابی کے معاملے سے نمٹنے کے لیے کئے گئے اقدامات سے وزیراعظم کو واقف کرایا گیا۔ سرکار کی کوششوں کی وجہ سےRemdesivirکی پیداوار کی صلاحیت کو بڑھایا گیا ہے تاکہ مئی میں ماہانہ کی بنیاد پر 74 لاکھ 10 ہزار بوتلیں تیار کی جا سکیں، جب کہ جنوری-فروری میں معمول کی پیداوار ماہانہ 27 سے 28 لاکھ بوتلیں تھیں۔ اس کی سپلائی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ 11/اپریل کو اس کی سپلائی تقریباً 68 ہزار بوتلیں تھیں، جو کہ بڑھ کر 15 اپریل کو 2 لاکھ 60 ہزار ہو گئیں۔

جناب مودی نے پیداوار کی صلاحیت بڑھانے کا ذکر کیا اور ہدایت دی کہ ریاستوں کو صحیح وقت پر سپلائی سے متعلق معاملات ریاستوں کے ساتھ تال میل کے ذریعے فوری طور پر حل کیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہRemdesivir اور دوسری دوائیوں کا استعمال منظور شدہ طبی رہنما خطوط کے تحت ہونی چاہیے اور اِن کا بیجا استعمال اور کالا بازاری کے خلاف سختی کے ساتھ نمٹا جانا چاہیے۔

میڈیکل آکسیجن کی سپلائی کے بارے میں جناب مودی نے منظور شدہ میڈیکل آکسیجن پلانٹ لگانے کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 162 آکسیجنس پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ سلنڈر حاصل کئے جا رہے ہیں اور جلد ہی یہ ریاستوں کو بھیجے جائیں گے۔ حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ اُن 12 ریاستوں کے ساتھ موجودہ اور مستقبل کی میڈیکل آکسیجن ضروریات کی سپلائی کے لیے لگاتار رابطے میں ہیں، جہاں اِن کی سخت ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ وبا سے نمٹنے کیلئے دوائیوں اور سازوسامان کی تیاری کے لیے مطلوبہ آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

نریندر مودی نے وینٹی لیٹرس کی دستیابی اور سپلائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا

ٹیکہ کاری کے معاملے پر وزیراعظم نے تمام حکام کو ہدایت دی کہ وہ ویکسین کی پیداوار کو تیزی سے بڑھانے کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ شعبوں کی تمام قومی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوششیں کریں۔

کابینہ سکریٹری راجیو گابا، وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلّہ، مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن،  فارما سکریٹری ایس اَپرنا اور نیتی آیوگ میں صحت سے متعلق ممبر ڈاکٹر وی کے پال میٹنگ میں موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago