جموں وکشمیر حکومت میں لوگوں کی شراکت داری میں اضافہ ہوا ہے: منوج سنہا

جموں وکشمیر حکومت میں لوگوں کی شراکت داری میں اضافہ ہوا ہے: منوج سنہا

نئی دہلی ، 18اپریل ( انڈیا نیرٹیو)

جموں وکشمیر میں چارج سنبھالنے کے بعد جب پہلی مرتبہ وزیر اعظم سے ملاتو انہوں نے کہا کہ ’کام کاج میں لوگوں کی شراکت داری میں جتنا اضافہ کیا جائے گا ، حکمرانی اتنی ہی بہتر چلے گی‘۔ ان کی اس تجویز سے کام کرنے میں سہولت ہوئی ہے۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ باتیں ایک انٹرویو میں کہی ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ، "نظام حکمرانی میں جمہوریت سے بہتر کوئی اور نظام نہیں ہے۔ وزیر اعظم خود اس کے حق میں ہیں۔ جموں وکشمیر میں چارج سنبھالنے کے بعد جب پہلی مرتبہ وزیر اعظم سے ملا تو انہوں نے کہا کہ کام کاج میں لوگوں کی شراکت داری میں جتنا زیادہ اضافہ کیا جائے گا ، حکمرانی اتنی ہی بہتر ہوگی“۔ ذاتی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے سنہا نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ اس وجہ سے یہاں کام کرنے میں بھی سہولت ہوئی ہے‘۔

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات سے متعلق سوال پر ، سنہا نے کہا ” جموں وکشمیر میں جمہوریت کا تین سطحی نظام نافذ ہو گیا ہے۔ آنے والے وقت میں ، ہم لوگ ضلع ترقیاتی کونسل کا ایک بڑا اجلاسمنعقد کرنے جارہے ہیں اور ضلع ترقیاتی منصوبوں کی تمام تر ذمہ داری منتخب نمائندوں کو دیں گے۔ یہ ایک نئی شروعات ہے۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے ترقی کی رفتار کو تیز کریں گے“۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”ملک تیز رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ یہاں تک کہ پسماندہ ریاستوں میں بھی اب سڑک ، بجلی ، پانی وغیرہ کے مسائل ختم ہورہے ہیں ، لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے جموں و کشمیر میں بنیادی شہری سہولیات پوری نہیں کی جا سکی ہیں۔ اب ان مسائل کو تیز رفتار سے حل کیا جارہا ہے“۔

گفتگو کے دوران ، سنہا نے واضح الفاظ میں کہا ،”پیس، پروسپیریٹی ،پروگریس اورپیپلس، یہی چار’پی‘ ہیں ، جو ہمارے ایجنڈے کے مرکزی نقطے ہیں۔ چونکہ جموں وکشمیر میں ابھی منتخب حکومت نہیں ہے ، لہٰذا عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عام شہریوں سے ملیں اور ان کی مشکلات کو تیز رفتار سے حل کریں“۔

بدعنوانی سے متعلق سوال پر ، انہوں نے کہا ”ہمارا مقصد واضح تھا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے مفاد میں ایک شفاف اور موثر حکومت دینا ہے۔ پیپلس سینٹرک (عوام پر مرکوز)حکومت ہماری ترجیح رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے سینئر افسران کافی حد تک اس کھانچے میں ڈھلے ہوئے ہیں“۔

روزگار سے متعلق سوال پر ، لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے ، لیکن اس سے مقامی نوجوانوں کی توقعات پوری نہیں ہو سکتی ہیں۔اسی لئے ’مشن یوتھ‘ کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے ، جس میں پانچ چھ شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور کام تیزی سے جاری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں۔ اگلے پانچ سالوں میں 75 سے 80 فیصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ’فزیکل کنیکٹیوٹی‘ کے ساتھ 'ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی' بھی ضروری ہے۔ اس سمت میں تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے تیز رفتار انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی بہت جلد گاؤں گاؤں تک پہنچے ۔ یہاں تک کہ دور دراز علاقوں میں بھی فزیکل اور ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی دستیاب ہو۔ یہ ہماری ترجیح ہے۔

طبی خدمات کے بارے میں ، سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہیلتھ کیئر کو مضبوط بنانے پر زور دیا جارہا ہے۔ خود وزیر اعظم کی پہل پر جموں و کشمیر کو سات نئے میڈیکل کالجز ملے ہیں۔ چھوٹی ریاست ہونے کے باوجود دو ایمس کی تعمیر ہو رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ پوری گفتگو 'یتھاوت' میگزین کے آئندہ شمارے میں شائع کی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago