قومی

ہندوستان جنگ میں یقین نہیں رکھتا،اگر مجبور کیا گیا تو  ضرور لڑیں گے: راجناتھ سنگھ

سیانگ (اروناچل پردیش) 3 جنوری

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو کہا کہ  ہمارا ملک جنگ میں یقین نہیں رکھتا لیکن اگر جنگ پر مجبور کیا گیا ہم ضرور تو لڑیں گے۔

وزیردفاع  نے  الانگ ۔ ینکیانگ روڈ پرمنعقدہ  تقریب میں اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سیوم پل کاباقاعدہ  افتتاح  کرنے کے بعد کہاکہ ہم  جنگ پر یقین نہیں رکھتے، لیکن اگر یہ ہم پر مجبور کیا گیا تو ہم لڑیں گے۔

ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ قوم کو تمام خطرات سے محفوظ رکھا جائے۔ ہماری مسلح افواج تیار ہیں اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن  اس تعلق سے  غیر معمولی کام کررہی ہے۔

سیانگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ اس کا مقصد مستقبل کے چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط اور خود انحصاری ‘نیو انڈیا’ کی تعمیر کرنا ہے جو مسلسل بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کی وجہ سے پیدا ہو سکتے ہیں۔

دنیا آج کئی تنازعات کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ ہندوستان ہمیشہ جنگ کے خلاف رہا ہے۔ یہ ہماری پالیسی ہے۔ حال ہی میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کی توجہ اس عزم کی طرف مبذول کرائی جب انہوں نے کہا کہ  ‘یہ جنگ کا دور نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے ملک کی سلامتی کو تقویت دینے میں بی آر او کے ذریعے ادا کیے جانے والے اہم کردار کو مزید اجاگر کیا۔حال ہی میں، ہماری افواج نے شمالی سیکٹر میں مؤثر طریقے سے دشمن کا مقابلہ کیا اور بہادری اور بردباری کے ساتھ حالات سے نمٹا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago