Categories: قومی

ہندوستان۔فرانس دوطرفہ بات چیت میں باہمی دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے پر متفق

تیسرا سالانہ دفاعی   مذاکرات میں دو طرفہ، علاقائی اور دفاعی صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز کیا گیا

وزیر اعظم مودی سے ملاقات میں فرانس نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 17 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو نئی دہلی میں فرانسیسی ہم منصب محترمہ فلورنس پارلی کے ساتھ تیسری سالانہ دفاعی  میٹنگ کی۔ اس دوران دونوں نے سمندری سلامتی، مشترکہ مشقوں، رافیل طیاروں کی بروقت فراہمی، انسداد دہشت گردی، میک ان انڈیا کے نئے پروجیکٹس اور ہند-فرانس دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے اتفاق کیا۔ دفاعی مذاکرات میں دوطرفہ، علاقائی اور دفاعی صنعتی تعاون کے وسیع تر امور پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ اس سے قبل فرانس کی مسلح افواج کی وزیر فلورنس پارلی نے  وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ہندوستان اور فرانس کے درمیان تیسرے سالانہ دفاعی  مذاکراتمیں، دونوں وزرائے دفاع نے موجودہ ملٹری ٹو ملٹری تعاون کا جائزہ لیا، جو وبائی امراض کے چیلنجوں کے باوجود بڑھا ہے۔ انہوں نے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کی فوجوں نے گزشتہ ماہ فرانس میں اپنی سالانہ دو طرفہ فوجی مشق 'شکتی' کا اختتام شورش کے خلاف کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون اور مشترکہ پیداوار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دفاعی صنعتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلورنس پارلی نے کہا کہ ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ آج پہلے سے کہیں زیادہمعنویت رکھتا ہے۔

دونوں وزرائے دفاع نے اسٹریٹجک اور دفاعی امور پر ایک دوسرے کے تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے دوطرفہ، علاقائی اور کثیر جہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فرانس انڈین اوشین نیول سمپوزیم کا موجودہ صدر ہے اور 01 جنوری 2022 سے یورپی یونین کی صدارت سنبھالے گا۔ دونوں وزراء  نے فرانس کی صدارت کے دوران متعدد امور پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ قبل ازیں محترمہ فلورنس پارلی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دورے کے دوران ان کی دیگر ہندوستانی شخصیات سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ دو طرفہ بات چیت میں آرمی چیف ایم ایم نرو نے، دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی۔ ستیش ریڈی نے بھی شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago