Categories: عالمی
صدر جمہوریہ ہند نے بنگلہ دیش کے اپنے دورے کے آخری دن اس ملک میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">بنگلہ دیش کے اپنے دورے کے آخری دن (دسمبر؍17 2021) کو صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ڈھاکہ میں  ہندوستانی برادری اور بھارت کے دوستوں کے ایک استقبالیہ پروگرام میں شرکت کی جس کی میزبانی بنگلہ دیش میں بھارت کے ہائی کمشنر جناب وکرم کے دورئی سوامی نے کی تھی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس میٹنگ سے کچھ دیر قبل انہیں ڈھاکہ میں تاریخی رمنا کالی مندر کا افتتاح کرنے کا موقع نصیب ہوا جس کی حال ہی میں تزئین کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کی حکومتوں اور عوام نے اس تاریخٰ مندری کی بحالی میں کافی مدد کی ہے جسے بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران پاکستانی فوجوں نے کافی نقصان پہنچایا تھا۔ قابض فوجوں نے عوام کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ  یہ مندر بھارت اور بنگلہ دیش کے عوام میں روحانی اور ثقافتی رشتوں کی ایک علامت ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> صدر جمہوریہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کا ہندوستانیوں کے دل میں ایک خصوصی مقام ہے۔ ہمارے قریبی تعلقات  کی بنیاد مشترکہ زبان ، ثقافت اور  پرانے رشتوں پر مبنی ہے۔ دونوں ملکوں کی <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">باشعور اور سمجھدار قیادت کی وجہ سے یہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک ترقی پسند شمولیت والی جمہوریت اور ہم آہنگ والے معاشرے کی بنگلہ دیش کی بنیادی قدروں کو برقرار رکھنا وزیراعظم شیخ حسینہ کا ایک اہم تعاون ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بھارت بنگلہ دیش کی حمایت میں ہمیشہ کھرا اترے گا۔ جو ان قدروں کی علامت ہیں جو اس ملک کی آزادی کی تحریک سے ابھر کر سامنے آئے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر موصوف نے اس بات پر خوشی کا اظہارکیا کہ دونوں ملکوں کی قیادت  کو احساس ہے کہ ہمارے لائحہ عمل کے راستے ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور وسائل و تجربات کو مشتر ک کرنا ہی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہا ر کیا کہ دونوں ملکوں نے ترقی کو  جامع ، پائیدار اور ماحول دوست  بنانے کے تئیں زبردست عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صاف ستھری توانائی اور ٹکنالوجی کے شعبے میں مزید تعاون کو مستحکم کرنے میں زبردست گنجائش کو دیکھ رہے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک ملک کی حیثیت سے جس کی بھوٹان اور نیپال کے ساتھ زمینی سرحدیں بھی لگتی ہیں بھارت اس حقیقت سے پوری طرح واقف ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کے لیے ایک بہتر معیار زندگی کے حصول کے لیے ایک مربوط اور بہتر ،منظم ذیلی خطہ کافی اہم ہے۔ دونوں ہی ملک اپنی ترقی اور ترقیاتی خواہشوں کوپورا کر رہے ہیں۔ اس جذبے کے تحت بھارت ایک مضبوط معیشت کے تئیں بنگلہ دیش کے سفر میں اس کی مدد کرنے کے تئیں پوری طرح عہد بند ہے ۔ بنگلہ دیش کے ساتھ شراکت داری کر کے وہ اسے زیادہ خوشحال دیکھنا پسند کرتا ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کی کاروباری برادریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں تاکہ بنگلہ دیش اور بھارت کے شمال مشرقی خطے کے درمیان تجارتی اور معاشرتی رشتوں کو نئی بلندیوں تک لے جایا جاسکے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">بنگلہ دیش میں ہندوستانی برادری کی تعریف کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہوں نے بنگلہ دیش میں اہمیت کے حامل مختلف شعبوں میں کافی مدد کی ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی معاشی اور سماجی ترقی میں بھی اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے بھارت – بنگلہ دیش کے درمیان طویل اور قریبی باہمی تعلقات میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی برادری ہمارے خطے میں خوشحالی لاکر بھارت کا سر فخر سے بلند کر رہی ہے۔ ایسا کر کے انہوں نے ہمارے ملک کی قدروں اور روایات کی بھی پاسداری کی ہے۔ جو بنگلہ دیش کے ساتھ ہماری مشترکہ وراثت کا حصہ ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر جمہوریہ نے کہا کہ دنیا کے تمام حصوں میں ہندوستانی شہریوں کی سلامتی ، تحفظ اور بہبود کے علاوہ خیر و عافیت ہماری حکومت کی اعلی ترجیح ہے۔ دنیا کے ہر کونے میں گذشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں حکومت نے کووڈ-19 عالمی وبا کے بدتر ین دور کے دوران بھارتی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملکوں میں رہنے والے بھارتی شہریوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں  غیر مقیم  بھارتیوں کے ساتھ رابطوں کو مستحکم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ ڈھاکہ میں بھارتی ہائی  کمیشن وندے بھارت مشن میں پیش پیش رہا ۔ اور مصیبت کی اس گھڑی میں بھارتی شہریوں کے لیے اس نے کئی دیگر فلاحی سرگرمیاں انجام دیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس منفرد سال میں جب ہم آزادی کی جنگ کی گولڈن جبلی، بنگ بندھو کی صد سالہ سالگرہ اور دونوں ملکوں کی دوستی کی 50ویں سالگرہ  کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے  ملکوں کے بابائے قوم  کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے خود کو از سر نو وقف کردیں ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہا ر کیا کہ 1971 میں قربانی اور خونی رشتوں مستقبل میں دونوں ملکوں کو مسلسل ایک ساتھ جوڑتے رہیں گے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago