نیویارک ، 19 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
چین کو چھوڑ کر بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق بھارت کی آبادی 142 کروڑ 86 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ چین کی آبادی 142 کروڑ 57 لاکھ ہے۔
دنیا کی آبادی پر نظر رکھنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان اب دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔
اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے حال ہی میں اسٹیٹ آف ورلڈ پاپولیشن رپورٹ 2023 جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی آبادی 142 کروڑ 86 لاکھ ہے جب کہ چین کی آبادی 142 کروڑ 57 لاکھ ہے۔ اس طرح ہندوستان کی آبادی چین سے 29 لاکھ زیادہ بتائی جاتی ہے۔
1945 میں اقوام متحدہ کے قیام کے بعد اقوام متحدہ نے 1950 سے آبادی کے اعداد و شمار جمع کرنا اور جاری کرنا شروع کیا۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی 25 فیصد آبادی 14 سال سے کم عمر کی ہے جب کہ 10 سے 19 سال کی عمر کے لوگوں کی تعداد 18 فیصد ہے۔ 10 سے 24 سال کی عمر کے لوگوں کا حصہ 26 فیصد ہے اور 15 سے 64 سال کی عمر کے لوگوں کا حصہ 68 فیصد ہے۔
ہندوستان میں 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی تعداد سات فیصد ہے۔ اس کے برعکس چین میں 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی آبادی 20 کروڑ ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…