عالمی

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان پہنچے شام ،صدر بشارالاسد سے ملاقات

دمشق،19اپریل(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کی سہ پہر شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے ہیں۔انھوں نے شامی صدر بشارالاسد سے ملاقات کی ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہزادہ فیصل کا دورہ شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی سعودی عرب کی خواہش اور دلچسپی کے دائرے میں آتا ہے۔

سعودی عرب شام کے بحران کے ایسے حل کا حامی ہے جو اس کے اتحاد، سلامتی، استحکام اور اس کی عرب شناخت کو برقرار رکھے اور اسے اس کے عرب ماحول میں اس طرح بحال کرے جس سے اس کے برادرعوام کی فلاح وبہبود میں مدد ملے۔بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل کا ایئرپورٹ پراستقبال وزیرایوان صدر منصور عزام نے کیا۔

وہ یہ دورہ شامی وزیرخارجہ ڈاکٹر فیصل المقداد کے سعودی عرب کے دورے کے چند روز بعد کررہے ہیں۔2011 میں شام میں خانہ جنگی چھڑنے کے بعد ان کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ تھا۔خلیج تعاون کونسل، مصر، اردن اور عراق کے وزرائے خارجہ نے جدہ میں ایک اجلاس منعقد کیا ہے اوراس میں شامی وزیرخارجہ کے دورے کے بعد شام کی عرب ممالک میں ممکنہ واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سعودی عرب اور شام نے سفارتی تعلقات بحال کرنے سے اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ 19 مئی کو الریاض میں عرب لیگ کا آیندہ سربراہ اجلاس ہورہا ہے اور اس سے قبل شام کی تنظیم میں واپسی کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago