Categories: قومی

ہندوستان نے ضرورت کے وقت دیگر ممالک کی غیر مشروط مدد کی ہے: میناکشی لیکھی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 نئی دہلی، 14مارچ</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کوونا وبائی مرض کے دوران دوسرے ممالک کے لیے انسانی امداد کی تعریف کرتے ہوئے، مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت میناکشی لیکھی نے کہا کہ ہندوستان نے ضرورت کے وقت دیگر ممالک کی غیر مشروط مدد کی ہے۔  لیکھی، جو کہ خارجہ امور  کی وزیر مملکت بھی ہیں، نے بھارت کی جانب سے  'آپریشن گنگا' کے تحت جنگ زدہ یوکرین سے نیپال اور بنگلہ دیش کے شہریوں کو مدد فراہم کرنے اور انخلا کے بارے میں بھی بات کی۔  'آزادی کا امرت مہوتسو' کی ایک سالہ تقریبات کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لکھی نے ہفتے کے روز کہا، "ہندوستان نے بڑے پیمانے پر دنیا کے لیے صرف اچھا کیا ہے، اور ہمیشہ ضرورت کی گھڑی میں دیگر اقوام کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔" وزارت صحت کے مطابق، ہندوستان نے عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد سے 150 سے زیادہ ممالک کو  ویکیسن سمیت کووڈ-19 سے متعلق طبی اور دیگر امداد فراہم کی ہے۔ آنے والے سالوں میں ہندوستان کو مرکزی سطح پر لے جانے اور عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے بارے میں  انہوں نے اپنے مکمل اعتماد کااظہار کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امرت مہوتسو ہندوستان کی ثقافت، اس کی جمہوری روایات، کامیابیوں کا جشن ہے، اور اگلے 25 سالوں میں امرت کال کا ایک محرک ہے جو  آنے والے دنوں میں ہندوستان کو عالمی رہنما بنائیں گے۔  ہندوستانی خواتین کے حوالے سے دنیا کی غلط فہمی کو مزید دور کرتے ہوئے، لیکھی نے کہا، "ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں خواتین سیاست اور دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، چاہے وہ ویدوں میں اپنا حصہ ڈال رہی ہو، یا ایک حکمران یا استاد کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈال رہی ہوں۔ </p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
'آزادی کا امرت مہوتسو'، جو حکومت ہند کی طرف سے ایک پہل  ہے، نے ہفتہ کو تہوار کی تقریبات کا ایک سال مکمل کر لیا۔  'مہوتسو' کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے 12 مارچ 2021 کو گجرات کے سابرمتی آشرم سے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں کیا تھا۔ تب سے، 28 ریاستوں، 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 150 سے زیادہ ممالک میں پھیلے ہوئے 16,000 سے زیادہ پروگرام اور پروگرام  'آزادی کا امرت مہوتسو' کے بینر تلے منعقد کیے جا چکے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago