Urdu News

ہندوستان نے ضرورت کے وقت دیگر ممالک کی غیر مشروط مدد کی ہے: میناکشی لیکھی

ہندوستان نے ضرورت کے وقت دیگر ممالک کی غیر مشروط مدد کی ہے: میناکشی لیکھی

 نئی دہلی، 14مارچ

کوونا وبائی مرض کے دوران دوسرے ممالک کے لیے انسانی امداد کی تعریف کرتے ہوئے، مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت میناکشی لیکھی نے کہا کہ ہندوستان نے ضرورت کے وقت دیگر ممالک کی غیر مشروط مدد کی ہے۔  لیکھی، جو کہ خارجہ امور  کی وزیر مملکت بھی ہیں، نے بھارت کی جانب سے  'آپریشن گنگا' کے تحت جنگ زدہ یوکرین سے نیپال اور بنگلہ دیش کے شہریوں کو مدد فراہم کرنے اور انخلا کے بارے میں بھی بات کی۔  'آزادی کا امرت مہوتسو' کی ایک سالہ تقریبات کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لکھی نے ہفتے کے روز کہا، "ہندوستان نے بڑے پیمانے پر دنیا کے لیے صرف اچھا کیا ہے، اور ہمیشہ ضرورت کی گھڑی میں دیگر اقوام کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔" وزارت صحت کے مطابق، ہندوستان نے عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد سے 150 سے زیادہ ممالک کو  ویکیسن سمیت کووڈ-19 سے متعلق طبی اور دیگر امداد فراہم کی ہے۔ آنے والے سالوں میں ہندوستان کو مرکزی سطح پر لے جانے اور عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے بارے میں  انہوں نے اپنے مکمل اعتماد کااظہار کیا۔

امرت مہوتسو ہندوستان کی ثقافت، اس کی جمہوری روایات، کامیابیوں کا جشن ہے، اور اگلے 25 سالوں میں امرت کال کا ایک محرک ہے جو  آنے والے دنوں میں ہندوستان کو عالمی رہنما بنائیں گے۔  ہندوستانی خواتین کے حوالے سے دنیا کی غلط فہمی کو مزید دور کرتے ہوئے، لیکھی نے کہا، "ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں خواتین سیاست اور دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، چاہے وہ ویدوں میں اپنا حصہ ڈال رہی ہو، یا ایک حکمران یا استاد کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈال رہی ہوں۔ 

'آزادی کا امرت مہوتسو'، جو حکومت ہند کی طرف سے ایک پہل  ہے، نے ہفتہ کو تہوار کی تقریبات کا ایک سال مکمل کر لیا۔  'مہوتسو' کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے 12 مارچ 2021 کو گجرات کے سابرمتی آشرم سے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں کیا تھا۔ تب سے، 28 ریاستوں، 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 150 سے زیادہ ممالک میں پھیلے ہوئے 16,000 سے زیادہ پروگرام اور پروگرام  'آزادی کا امرت مہوتسو' کے بینر تلے منعقد کیے جا چکے ہیں۔

Recommended