قومی

بھارت نے دنیا کو دکھایا تکنیک اور روایتیں ساتھ ساتھ چل سکتی ہیں:صدرجمہوریہ ہند

نئی دہلی،24جولائی

انڈین فارسٹ سروس (2022 بیچ) کے پروبیشنروں  اور انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس  (2018 اور 2022 بیچ) کے افسران/ آفیسر ٹرینیز نے آج  (24 جولائی، 2023) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے طور پر ان کا سفر ایک ایسے وقت میں شروع ہوا ہے،جب ہندوستان عالمی سطح پر قائدانہ کردار حاصل کر رہا ہے۔ ہندوستان اپنی ثقافتی خوشحالی کے ساتھ ساتھ اپنی تکنیکی ترقی کے لیے عالمی توجہ مبذول کرا رہا ہے۔ ہندوستان نے دنیا کو دکھایا ہے کہ ٹیکنالوجی اور روایات ساتھ ساتھ چل سکتی ہیں۔

  صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس کے افسران کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ جو خدمات اور سہولیات فراہم کرتے ہیں،  وہ ماحول دوست اور پائیدار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی گڈ گورننس کے لیے ایک بہترین معاون ہے اور اس لیے انہیں ڈومین کی مہارت کے ساتھ اپنی تکنیکی مہارتوں کو اپ ڈیٹ کرتے رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھاؤنیوں کی مؤثر انتظامیہ اور دفاعی زمینوں کے انتظام کے لیے ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ ممکنہ حد تک استعمال کیا جانا چاہیے۔

  انڈین فاریسٹ سروس کے پروبیشنروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ  نے کہا کہ ہندوستان کی آب و ہوا اور ٹوپوگرافی اس کے جنگلات کی تقسیم سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ جنگلات اور جنگلی حیات جن کی وہ حمایت کرتے ہیں، وہ ہمارے ملک کے انمول وسائل اور ورثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی انحطاط، جنگلات کے رقبے میں کمی، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات عالمی گفتگو اور شراکت داری کے مرکزی مرحلے میں ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اکیسویں صدی کے لیے ایک اہم تشویش بن گیا ہے۔  ہندوستان نے دنیا کو ” لائف ” یعنی  “طرز زندگی برائے ماحولیات” کا منتر دیا ہے۔ جنگلات  مسائل کے حل کا ایک لازمی حصہ ہیں اور انڈین فاریسٹ سروس کے افسران  یہ حل فراہم کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس منتر کے عملی نفاذ کے لیے انتھک کوششیں کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago