قومی

بھارت نے گجرات فسادات پر بی بی سی کی ڈاکیومنٹری فلم کو پروپیگنڈا قرار دیا

برطانوی ٹیلی ویژن میڈیا بی بی سی کی جانب سے گجرات فسادات پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری فلم پر وزارت خارجہ نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی منشا اور ایجنڈا ہے اور یہ استعماری ذہنیت کی عکاس ہے۔

بی بی سی کی ڈاکیومنٹری فلم میں گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات فسادات کے سلسلے میں مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ اس میں برطانیہ کے اس وقت کے وزیر خارجہ جیک اسٹرا کا بیان بھی شامل ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے جمعرات کو ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ ایک پروپیگنڈہ ڈاکیومنٹری فلم ہے اوراس میں ایک گھسی پٹی کہانی کو دہرایا گیا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں اور یہ متعصب  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکیومنٹری فلم نوآبادیاتی ذہنیت کا ایک ننگا مظاہرہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی بی سی کی ڈاکیومنٹری فلم بھارت میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوئی تاہم اس حوالے سے معلومات برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن سے موصول ہوئی ہیں۔ جب ترجمان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی کہ یہ ڈاکیومنٹری فلم یوٹیوب پر موجود ہے اور اسے ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزارت ضروری دفعات کا جائزہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ڈاکیومنٹری فلم بنانے سے اس سے وابستہ افراد اور ایجنسیوں کی شبیہ پر سوالات اٹھتے ہیں۔ ڈاکیومنٹری فلم کے پیچھے کیا مقصد اور ایجنڈا ہے؟ وہ اس پر تبصرہ کرکے غیر ضروری اہمیت نہیں دینا پسند کریں گے۔

ڈاکیومنٹری فلم میں انہوں نے گجرات فسادات کے حوالے سے اس وقت کے برطانوی سکریٹری خارجہ جیک اسٹرا کے بیان اور نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمشنر کی مبینہ خفیہ تحقیقاتی رپورٹ کا مذاق اڑایا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago