بھارت درشن

گیانواپی معاملہ: محکمہ آثار قدیمہ کو جواب داخل کرنے کاوقت ملا

الہ آباد ہائی کورٹ نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو وارانسی گیانواپی کمپلیکس میں واقع مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کے معاملے میں جوابی حلف نامہ داخل کرنے کے لیے آٹھ ہفتے کا وقت دیا ہے۔ درخواست کی سماعت اب  20 مارچ کو ہوگی۔

جسٹس جے جے منیر نے یہ حکم لکشمی دیوی اور دیگر کی نظر ثانی درخواست پر دیا ہے۔ پچھلی سماعت میں عدالت نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا سے بغیر کسی چھیڑ چھاڑ کے مبینہ شیولنگ میں کاربن ڈیٹنگ ٹیسٹ کے بارے میں تفصیل  مانگی تھی۔ یہ بھی کہا کہ اس عرضی پر سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کے اثرات پر سپریم کورٹ سے وضاحت طلب کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔

عدالت نے پوچھا تھا کہ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے مبینہ شیولنگ کو نقصان پہنچائے بغیر کاربن ڈیٹنگ کی جا سکتی ہے۔ اس پر آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے جواب داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس ایسے طریقے ہیں جو شیولنگ کو نقصان پہنچائے بغیر کاربن ڈیٹنگ ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ جوابی حلف نامہ داخل کرنے کے لیے آٹھ ہفتے کا وقت مانگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago