Categories: قومی

بھارت- نیپال نے وزیراعظم مودی کے دورہ کے دوران چھ معاہدوں پر دستخط

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم نریندر مودی کی لمبنی (نیپال) دورہ کے دوران پیر کو بھارت اور نیپال کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے نیپالی ہم منصب شیر بہادر دیوبا کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کی۔ وزارت نے کہا کہ یہ ہماری مشترکہ شراکت داری میں چل رہے تعاون کو مضبوط کرنے اور نئے فریقوں کو ترقی کرنے کا موقع ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کے ساتھ لمبنی مٹھ علاقہ، لمبنی، نیپال میں بھارت بین الاقوامی بودھ ثقافت و وراثت مرکز کی تعمیر کے لیے شیلانیاس کیا۔اس مرکز کی تعمیر انٹرنیشنل بودھ کنفیڈریشن (آئی بی سی)، نئی دہلی کے ذریعے لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ (ایل ڈی ٹی) کی ایک زمین پر کیا جائے گا، جسے آئی بی سی اور ایل ڈی ٹی کے درمیان مارچ، 2022 میں دستخط شدہ ایک معاہدہ کے تحت آئی بی سی کو دیا گیا تھا۔شلانیاس کی تقریب، جسے تین اہم بودھ روایتوں، تھیرواد، مہایان اور وجریان کے بھکشوؤں کے ذریعے ادا کیا گیا، کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے مرکز کے ایک ماڈل کی بھی نقاب کشائی کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تعمیر مکمل ہو جانے کے بعد، یہ دنیا بھر کے تیرتھ یاتریوں اور سیاحوں کا خیر مقدم کرنے والا ایک عالمی معیار کا سہولیتی مرکز ہوگا، جہاں عقیدت مند بودھ مذہب کی روحانی شکلوں کے مجموعہ کا دیدار کر سکیں گے۔ یہ ایک جدید عمارت ہوگی، جو بجلی، پانی اور فضلے کے انتظام کے معاملے میں ’مجموعی صفر‘ (نیٹ زیرو) کے معیاروں کے مطابق ہوگی اور اس مرکز میں  پوجا کا ہال، دھیان لگانے کے مراکز، لائبریری، نمائشی ہال، کیفیٹیریا، دفاتر اور دیگر سہولیات بھی ہوں گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago