Categories: عالمی

سری لنکا میں پٹرول ختم ہونے کے دہانے پرعوام قربانی دینے کے لیے تیار رہیں: وکرم سنگھے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کولمبو، 17؍مئی</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے پیر کی رات بحران زدہ قوم کو آگاہ کیا کہ ان کے پاس صرف ایک دن کا پٹرول بچا ہے، تاہم جمعرات کو وزیر اعظم کے عہدے پر تعینات وکرما سنگھے نے مزید زور دے کر کہا کہ وہ بحران سے نپٹنے کی  کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی دو اور ڈیزل کی دو کھیپیں ہندوستانی کریڈٹ لائن کا استعمال کرتے ہوئے اگلے چند دنوں میں راحت فراہم کر سکتی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قطاروں کو کم کرنے کے لیے، ہمیں تقریباً 75 ملین امریکی ڈالر کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس صرف ایک دن کے لیے پیٹرول کا ذخیرہ ہے- وکرما سنگھے نے ٹویٹ کیا۔ہم کل ڈیزل کی کھیپ لانے میں کامیاب ہو گئے۔ ہندوستانی کریڈٹ لائن کے تحت 18/5 اور 1/6 کو ڈیزل کی مزید دو کھیپیں آنی ہیں۔ 18/5 اور 29/5 کو پٹرول کی دو ترسیل باقی ہیں۔ ہم ڈالر حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔پیر کو قوم کے نام ایک خطاب میں، رانک وکرم سنگھے  نے کہا،اگلے دو مہینے ہماری زندگی کے مشکل ترین ہوں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہمیں کچھ قربانیاں دینے اور اس دور کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے۔سری لنکا کے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کی درخواست نہیں کی تھی لیکن ملک کو درپیش چیلنجنگ صورت حال کے پیش نظر صدر گوٹابایا راجا پاکسے کی دعوت پر عہدہ سنبھالا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago