Categories: قومی

ہندوستان کو جمہوریت کی ماں ہونے پر فخر : وزیر اعظم نریندر مودی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جمہوریت کی ماں ہونے پر فخر حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کی ترقی، سب کو غذائی اجزا،سب سے رابطہ ہو یہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مودی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ملک کی نمائندگی کر رہا ہوں جسے جمہوریت کی ماں ہونے کا امتیاز حاصل ہے۔ ہمارے یہاں ہزاروں سال پر محیط جمہوریت کی ایک عظیم روایت ہے۔ اس 15اگست کو بھارت  اپنی آزادی کے75ویں سال میں داخل ہوگیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسی سلسلے میں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا تنوع ہماری مضبوط جمہوریت کی پہچان ہے۔ ایک ایسا ملک جودرجنوں زبانیں، سیکڑوں بولیاں، مختلف طرز زندگی اور کھانوں پر مشتمل ہے، یہ متحرک جمہوریت کی ایک مثال ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اپنے خطاب کے آغاز میں انہوں نے کورونا وبا میں جانیں گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پوری دنیا 100 سالوں میں سب سے بڑی وبا کا سامنا کر رہی ہے۔ میں ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس خوفناک وبائی مرض میں اپنی جانیں گنوائیں اوران کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago