Categories: قومی

ایمس: صحت کے شعبہ کا لائٹ ہاؤس : منسوخ منڈاویا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر صحت منسوخ منڈاویا نے کہا کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) صحت کے میدان میں لائٹ ہاؤس کی طرح ہے۔ ہفتہ کو ایمس کے 66 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے منڈاویا نے کہا کہ یہ ایک ایسا ادارہ بن گیا ہے جس پر لوگوں کااٹوٹ بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمس کی مانگ ملک بھر میں ہے۔ آنے والے وقت میں ملک کی مختلف ریاستوں میں 22 ایمس کھولنے کی تیاری ہے، اس سمت میں تیزی سے کام ہو رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیرموصوف نے کہا کہ جب وہ اسپتال میں جاتے ہیں تو وہاں باؤنسردیکھ کر بہت دکھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیمار لوگ اسپتالوں میں علاج کے لیے آتے ہیں۔ وہ یہاں کسی سے لڑنے نہیں آتے۔ ایسی صورتحال میں ہمیں اس بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے کہ مریض اور ان کے اہل خانہ ناراض کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایمس نے اپنی محنت، خدمت اور معیاری علاج کی وجہ سے ایک مقام بنایا ہے۔ ہمیں اسے برقرار رکھنا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے 66 ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج دہلی کے ایمس میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر صحت منسخ منڈاویا نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ اس دوران وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا بھی موجود تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago