Categories: قومی

ہندوستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن کے طور پر دوبارہ منتخب

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان کو2021-25  کی مدت کے لیے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے، جو اقوام متحدہ کے تین آئینی اداروں میں سے ایک ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان کا انتخاب بدھ 17 نومبر کو کیا گیا۔ پیرس میں مقیم ہندوستان کے مستقل مندوب برائے یونیسکو (اقوام متحدہ کی تعلیم، سائنس اور ثقافتی تنظیم) نے ٹویٹ کیا، " ہندوستان کو 2021-25 کی مدت کے لیے 164 ووٹوں کے ساتھ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک کے گروپ پانچ میں دوبارہ منتخب ہوا۔ اس میں جاپان، فلپائن، ویت نام، کوک آئیلینڈ اور چین بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی ثقافتی اور تعلیمی تنظیم کا ایگزیکٹو بورڈ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے تین آئینی اداروں میں سے ایک ہے۔ باقی دو جنرل کانفرنس اور سیکرٹریٹ ہیں۔ جنرل کانفرنس ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین کا انتخاب کرتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ یونیسکو کے 193 رکن ممالک اور 11 ایسوسی ایٹ ممبران ہیں۔ ایگزیکٹو بورڈ 58 ارکان پر مشتمل ہوتا ہے، ہر ایک کی مدت چار سال ہوتی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago