Urdu News

ہندوستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن کے طور پر دوبارہ منتخب

ہندوستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن کے طور پر دوبارہ منتخب

ہندوستان کو2021-25  کی مدت کے لیے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے، جو اقوام متحدہ کے تین آئینی اداروں میں سے ایک ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان کا انتخاب بدھ 17 نومبر کو کیا گیا۔ پیرس میں مقیم ہندوستان کے مستقل مندوب برائے یونیسکو (اقوام متحدہ کی تعلیم، سائنس اور ثقافتی تنظیم) نے ٹویٹ کیا، " ہندوستان کو 2021-25 کی مدت کے لیے 164 ووٹوں کے ساتھ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔

ہندوستان ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک کے گروپ پانچ میں دوبارہ منتخب ہوا۔ اس میں جاپان، فلپائن، ویت نام، کوک آئیلینڈ اور چین بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی ثقافتی اور تعلیمی تنظیم کا ایگزیکٹو بورڈ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے تین آئینی اداروں میں سے ایک ہے۔ باقی دو جنرل کانفرنس اور سیکرٹریٹ ہیں۔ جنرل کانفرنس ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین کا انتخاب کرتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یونیسکو کے 193 رکن ممالک اور 11 ایسوسی ایٹ ممبران ہیں۔ ایگزیکٹو بورڈ 58 ارکان پر مشتمل ہوتا ہے، ہر ایک کی مدت چار سال ہوتی ہے۔

Recommended