قومی

بھارت نے اروناچل پردیش میں نام تبدیل کرنے کے  چین کے دعوی کوکیا مسترد

نئی دہلی، 4؍ اپریل

بھارت نے منگل کے روز چین کے اروناچل پردیش میں کچھ جگہوں کے نام تبدیل کرنے  کے دعووںکو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور ”ایجاد” ناموں کو تفویض کرنے سے یہ حقیقت نہیں بدلتی۔بھارت کا یہ ردعمل بیجنگ کی جانب سے اروناچل پردیش میں مزید 11 مقامات کے لیے چینی ناموں کا اعلان کیے جانے کے جواب میں آیا جس کا پڑوسی ملک تبت کے جنوبی حصے کے طور پر دعویٰ کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ ہندوستان نے چین کی جانب سے اروناچل پردیش میں جگہوں کا نام تبدیل کرنے کو یکسر مسترد کردیا۔باغچی نے کہا کہ ہم نے ایسی رپورٹیں دیکھی ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ چین نے ایسی کوشش کی ہے۔ ہم اسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔

 اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے، رہا ہے اور رہے گا۔ ایجاد کردہ ناموں کو تفویض کرنے کی کوششیں اس حقیقت کو نہیں بدلیں گی۔یہ اروناچل پردیش کے لیے معیاری جغرافیائی ناموں کا تیسرا بیچ تھا جسے چین کی شہری امور کی وزارت نے جاری کیا تھا۔

اروناچل پردیش میں چھ مقامات کے معیاری ناموں کا پہلا بیچ 2017 میں جاری کیا گیا تھا جبکہ 15 مقامات کا دوسرا بیچ 2021 میں جاری کیا گیا تھا۔چین کی وزارت برائے شہری امور کی طرف سے اتوار کو 11 مقامات کے سرکاری نام جاری کیے گئے۔

اس نے دو زمینی علاقے، دو رہائشی علاقے، پانچ پہاڑی چوٹیاں اور دو دریا سمیت قطعی نقاط بھی دیے ہیں اور مقامات کے ناموں اور ان کے ماتحت انتظامی اضلاع کے زمرے کو درج کیا ہے۔چین کی جانب سے اروناچل پردیش میں جگہوں کا نام تبدیل کرنا مشرقی لداخ سرحدی تعطل کے درمیان آیا جو مئی 2020 میں شروع ہوا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago