Categories: قومی

زمین کو ایک محفوظ سیارہ بنانے میں ہندوستان کی شراکت متاثر کن ہے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 24 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

اتوار کو اپنے ' من کی بات ' پروگرام میں اقوام متحدہ کے دن کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اپنے آغاز سے ہی اقوام متحدہ کے ساتھ وابستہ رہا ہے۔ ہندوستان نے آزادی سے قبل 1945 میں اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس زمین کو ایک بہتر اور محفوظ سیارہ بنانے میں ہندوستان کی شراکت دنیا کے لیے ایک بڑی بات ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ سے متعلق ایک منفرد پہلو یہ ہے کہ ہندوستان کی خواتین کی طاقت نے اقوام متحدہ کے اثر و رسوخ اور طاقت کو بڑھانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ 1947-48 میں، جب انسانی حقوق کا عالمگیر اعلامیہ تیار کیا جا رہا تھا، یہ لکھا جا رہا تھا- " تمام مردوں کو برابر بنایا گیا ہے "، لیکن ہندوستان کے نمائندے نے اس پر اعتراض کیا اور پھر یہ عالمگیر اعلامیہ میں لکھا گیا- " تمام انسان برابر ہیں " انہوں نے مزید کہا کہ بطور نمائندہ، ہنسا مہتا کی وجہ سے یہ ممکن ہوپایا۔

اپنے ' من کی بات ' پروگرام کی 82 ویں قسط میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ صنفی مساوات ہندوستان کی ایک پرانی روایت ہے۔ اس تناظر میں لکشمی مینن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لکشمی مینن نے صنفی مساوات کے معاملے پر سختی سے بات کی تھی۔

نریندر مودی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہندوستان 1950 کی دہائی سے مسلسل اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ رہا ہے۔ بھارت غربت کے خاتمے، ماحولیاتی تبدیلی اور مزدور سے متعلق مسائل میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ہندوستان یوگا اور آیوش کو مقبول بنانے کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ مارچ 2021 میں، ڈبلیو ایچ او نے اعلان کیا کہ روایتی ادویات کا عالمی مرکز ہندوستان میں قائم کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے مجھے اٹل جی کے الفاظ بھی یاد آ رہے ہیں۔ 1977 میں انہوں نے اقوام متحدہ سے ہندی میں خطاب کر کے تاریخ رقم کی۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے 'من کی بات' کے سامعین سے اٹل بہاری واجپئی کے ایڈریس سے ایک اقتباس پڑھ کر سنائی۔ "ہماری کامیابیوں اور ناکامیوں کادارومدار صرف ایک کسوٹی ہے کہ ہم پورے انسانی سماج کو انصاف اور وقار کی یقین دہانی کرپارہے ہیں یانہیں۔ "قابل ذکر ہے کہ ' اقوام متحدہ کا دن ' 24 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago