Categories: قومی

پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے بھارت کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی: وزارت خارجہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارت نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک پاکستان میں نئی حکومت کے تشکیل کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل کی بحالی کے حوالے سے اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول مذاکراتی عمل شروع کرنے کے لیے ضروری شرط ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی سے جمعرات کے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ میں پوچھا گیا کہ پاکستان میں شہباز شریف کی حکومت بننے کے بعد دو طرفہ مذاکرات شروع ہونے کے کیا امکانات ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترجمان ن کراچی میں خودکش بم حملے کے حوالے سے  کہا کہ بھارت کسی بھی قسم کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام ممالک کو دہشت گردی کے خلاف غیر امتیازی رویہ اپنانا چاہیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
باغچی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں و کشمیر کے حالیہ دورے کے بارے میں پاکستان کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago