Urdu News

پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے بھارت کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی: وزارت خارجہ

پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے بھارت کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی: وزارت خارجہ

بھارت نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک پاکستان میں نئی حکومت کے تشکیل کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل کی بحالی کے حوالے سے اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول مذاکراتی عمل شروع کرنے کے لیے ضروری شرط ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی سے جمعرات کے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ میں پوچھا گیا کہ پاکستان میں شہباز شریف کی حکومت بننے کے بعد دو طرفہ مذاکرات شروع ہونے کے کیا امکانات ہیں۔

ترجمان ن کراچی میں خودکش بم حملے کے حوالے سے  کہا کہ بھارت کسی بھی قسم کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام ممالک کو دہشت گردی کے خلاف غیر امتیازی رویہ اپنانا چاہیے۔

باغچی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں و کشمیر کے حالیہ دورے کے بارے میں پاکستان کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Recommended