Categories: قومی

روس۔یوکرین جنگ پربھارت کے موقف کا ہر جگہ خیر مقدم کیا جا رہا ہے: راج ناتھ سنگھ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی عالمی تصویر بدل گئی ہے اور روس-یوکرین جنگ پر اس کے موقف کا ہر جگہ خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔  جناب راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ میں ' ہولی ملن' تقریب کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی عالمی امیج بدل گئی ہے۔ دنیا بھر کے تمام ممالک اب ہندوستان کی بات کو غور سے سنتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 روس یوکرین جنگ پر ہندوستان کے موقف کا ہر کوئی خیر مقدم کر رہا ہے۔ ہندوستان کے مخالفین بھی ہندوستان کے موقف کی تعریف کر رہے ہیں۔  وزیر  موصوف نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی روس یوکرین جنگ پر ہندوستان کے موقف کا خیر مقدم کیا ہے۔ سنگھ کا یہ تبصرہ پاکستان کے وزیر اعظم نے روس-یوکرین جنگ پر نریندر مودی حکومت کی ' غیر جانبدار' خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کی بہتری کے لیے ہے۔ عمران خان نے پہلے کہا’’میں اپنے پڑوسی ملک ہندوستان کی تعریف کرتا ہوں۔ ان کی ہمیشہ سے ایک آزاد خارجہ پالیسی رہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 آج، ہندوستان امریکہ کا اتحادی ہے، اور وہکواڈ(جس میں امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں( کا حصہ ہیں۔لیکن) وہ کہتے ہیں کہ وہ غیر جانبدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "وہ پابندیوں کے باوجود روس سے تیل درآمد کر رہے ہیں (امریکہ کی قیادت میں مغرب کی طرف سے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مسلط کیا گیا تھا) کیونکہ ان کی پالیسی لوگوں کی بہتری کے لیے ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے یہ بات خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ میں ایک عوامی جلسے میں کہی، جو پاکستان میں ان کی پارٹی کا آبائی علاقہ ہے۔  بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی عالمی امیج بنانے میں بی جے پی کا کردار قابل اعتبار ہے، اور یہ کہ "میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان کو خود مختار بنایا جائے۔ وزیر نے کہا،پہلی بار ہندوستان سے 400 بلین ڈالر کی برآمد ہوئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جہاں تک دفاعی شعبے کا تعلق ہے، سنگھ نے کہا کہ "ہم یہاں تمام دفاعی سامان تیار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر ہم ہندوستان کو درکار تمام دفاعی اشیاء تیار نہیں کر پائیں گے، تو ہم اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر پائیں گے۔ وزیر دفاع نے اس بات کی بھی تعریف کی کہ کس طرح ہندوستانی حکومت نے  کووڈ۔19 وبائی مرض کے دوران دیسی ویکسین کے ذریعے اپنے لوگوں کی جان بچانے کے ساتھ ساتھ اسے مختلف ممالک کو برآمد کرکے ایک زبردست کردار ادا کیا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان تہواروں کا ملک ہے، سنگھ نے کہا کہ ملک میں منائے جانے والے تمام تہواروں کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago