Categories: قومی

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پنویل، ممبئی میں پانچ قومی شاہراہ پروجیکٹوں کو وقف کیا

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نےاتوار، 3 اپریل 2022 کو پنویل، ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں 4,135.91 کروڑ روپے کی لاگت والے قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ ترقیاتی کام  میں 3,500 کروڑ روپے کا جے این پی ٹی پورٹ روڈ کنیکٹیویٹی پروجیکٹ ملک کے لیے وقف کرنا ،اور قومی شاہراہ نمبر 48، ممبئی۔پونے ایکسپریس وے، ، کالمبولی جنکشن امپروومنٹ پروجیکٹ اور مجوزہ نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مشرقی دروازے پر  کا م کے لئے  عظیم الشان تقریب کا انعقاد  شامل ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی کنٹینرز اتارنے اور چڑھانے والی بندرگاہ ، جے این پی ٹی کی رابطہ کاری کو بڑھانے کے لیے سڑک پروجیکٹ کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ مرکزی وزیر نے نئی ممبئی ہوائی اڈے سے جڑنے والے آبی راستوں کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاز رانی کے وزیر کی حیثیت سے انہوں نے بیلا پور اور نیرول میں سامان اتارنے والے پشتے کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ اب ریاستی حکومت کو آبی گزرگاہوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اگر آبی گزرگاہیں فعال ہوجاتی ہیں، تو کوئی بھی شخص ممبئی کے کسی بھی حصے سے 13 سے 21 منٹ کے اندر آسانی سے نوی ممبئی ہوائی اڈے پر پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کو آبی ٹیکسیوں کی دیکھ بھال کرنی چاہیے۔

وزیر نے پنویل میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے ایک نئی قومی شاہراہ کا اعلان کیا۔ نئی شاہراہ چرنر سے یوران-جے این پی ٹی-چوک کے راستے شروع ہوگی اور گوا-ممبئی ہائی وے، ممبئی-پونے ایکسپریس وے اور ممبئی-پونے پرانی ہائی وے سے جڑے گی۔ اس سے پنویل میں ٹریفک کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ مجوزہ ہائی وے میں چار سرنگیں ہیں۔ نئی شاہراہ کی لمبائی 32 کلومیٹر ہے اور اسے ‘بھارت مالا’ اسکیم کے ایک حصے کے طور پر مکمل کرنے کی تجویز ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ جے این پی ٹی اور مجوزہ نوی ممبئی ہوائی اڈہ ریاست کی ترقی کے انجن ہیں۔

کالمبولی جنکشن کی بہتری کے کام سے ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے اور آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ دہلی ممبئی ہائی وے کی وجہ سے اس سڑک پر ٹریفک میں 1 لاکھ 85 ہزار گاڑیوں کا اضافہ ہوگا۔ کالمبولی جنکشن ایک جدید ترین جنکشن ہو گا، جس کی چار سطحی سڑکیں  1,200 کروڑ روپے کی لاگت سے بنیں گی۔

جناب گڈکری نے ممبئی اور نوی ممبئی پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے 10 لاکھ کی صلاحیت کا اسمارٹ سٹی تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ اب دور منصوبہ بند ترقی کا ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ اس سے ریاست کی مجموعی ترقی بھی ہوگی۔

پچھلے سات سالوں میں، رائے گڑھ ضلع میں قومی شاہراہوں کے لیے 10,000 کروڑ روپےکی لاگت والے 18 ہائی وے پروجیکٹس کی تعمیر کے کام کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے پانچ مکمل ہو چکے ہیں اور 13 پر کام جاری ہے۔ مرکزی وزیر نے اس موقع پر مطلع کیا کہ حال ہی میں 1792.75 کروڑ روپے کی لاگت والے  چار تعمیراتی پروگراموں کو منظوری دی گئی ہے۔ کونکن خطہ میں بھاری بارش کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیر موصوف  نے کہا کہ کونکن کی تمام سڑکیں سیمنٹ کنکریٹ کی بنائی جائیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago