Categories: قومی

کان فلم فیسٹیول میں بھارت کو ’’کنٹری آف آنر‘‘کے طور پر منتخب کیا گیا: انوراگ ٹھاکر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اعلان کیا کہ فرانس میں ہونے والے "مارچے دو فلم" میں بھارت کنٹری آف آنر ہوگا جسے کینز فلم فیسٹیول کے 75 ویں ایڈیشن کے ساتھ ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ "یہ کینزکی تاریخ کا پہلا موقع ہے جب مارچے دو فلم میں کسی آفیشل کنٹری آف آنر کا انتخاب کیا گیا ہے اور یہ خصوصی فوکس ہر سال مختلف ممالک کے ساتھ آئندہ ایڈیشنوں میں بھی جاری رہے گا۔"</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فرانس اور بھارت اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل کر رہے ہیں، وزرائے اعظم کا پیرس کا دورہ اور صدر میخوں سے ملاقات اس تناظر میں مزید اہمیت رکھتی ہے۔ اسی اہم سفارتی پس منظر میں بھارت کو کینز فلم فیسٹیول میں مارچے دو فلم میں 'کنٹری آف آنر' کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔جناب ٹھاکر نے کہا کہ کنٹری آف آنر کی حیثیت اس طرح بھارت، اس کے سنیما، اس کی ثقافت اور ورثے کو اجاگر کرنے کی ساحل سمندر پر ہونے والی شاندار تقریب مارچے دو فلمز کی افتتاحی شب میں فوکس کنٹری کے طور پر بھارت کی موجودگی کو یقینی بنائے گی۔ اس شب کو بھارتی موسیقی اور آتش بازی کے ساتھ بھارتی کوائر بینڈز کی خصوصی پرفارمنس ہوگی۔ پیش کیا جانے والا کھانا بھارتی کے ساتھ ساتھ فرانسیسی بھی ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر موصوف نے مزید اعلان کیا کہ بھارت کینز نیکسٹ میں بھی "کنٹری آف آنر" ہے جس کے تحت 5 نئے اسٹارٹ اپس کو آڈیو ویژول انڈسٹری کو اجاگر کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اینیمیشن ڈے نیٹ ورکنگ میں دس پیشہ ور افراد شرکت کریں گے۔کینز فلم فیسٹیول کے اس ایڈیشن میں بھارت کی شرکت کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس میں آر ۔مادھون کی پروڈیوس کردہ فلم "راکٹری" کا ورلڈ پریمیئر ہوگا۔ آر مادھون کی فلم کی نمائش 19 مئی 2022 کو مارکیٹ اسکریننگ کے پلیس دے فیسٹیولز میں کی جائے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago