مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اعلان کیا کہ فرانس میں ہونے والے "مارچے دو فلم" میں بھارت کنٹری آف آنر ہوگا جسے کینز فلم فیسٹیول کے 75 ویں ایڈیشن کے ساتھ ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ "یہ کینزکی تاریخ کا پہلا موقع ہے جب مارچے دو فلم میں کسی آفیشل کنٹری آف آنر کا انتخاب کیا گیا ہے اور یہ خصوصی فوکس ہر سال مختلف ممالک کے ساتھ آئندہ ایڈیشنوں میں بھی جاری رہے گا۔"
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فرانس اور بھارت اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل کر رہے ہیں، وزرائے اعظم کا پیرس کا دورہ اور صدر میخوں سے ملاقات اس تناظر میں مزید اہمیت رکھتی ہے۔ اسی اہم سفارتی پس منظر میں بھارت کو کینز فلم فیسٹیول میں مارچے دو فلم میں 'کنٹری آف آنر' کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔جناب ٹھاکر نے کہا کہ کنٹری آف آنر کی حیثیت اس طرح بھارت، اس کے سنیما، اس کی ثقافت اور ورثے کو اجاگر کرنے کی ساحل سمندر پر ہونے والی شاندار تقریب مارچے دو فلمز کی افتتاحی شب میں فوکس کنٹری کے طور پر بھارت کی موجودگی کو یقینی بنائے گی۔ اس شب کو بھارتی موسیقی اور آتش بازی کے ساتھ بھارتی کوائر بینڈز کی خصوصی پرفارمنس ہوگی۔ پیش کیا جانے والا کھانا بھارتی کے ساتھ ساتھ فرانسیسی بھی ہوگا۔
وزیر موصوف نے مزید اعلان کیا کہ بھارت کینز نیکسٹ میں بھی "کنٹری آف آنر" ہے جس کے تحت 5 نئے اسٹارٹ اپس کو آڈیو ویژول انڈسٹری کو اجاگر کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اینیمیشن ڈے نیٹ ورکنگ میں دس پیشہ ور افراد شرکت کریں گے۔کینز فلم فیسٹیول کے اس ایڈیشن میں بھارت کی شرکت کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس میں آر ۔مادھون کی پروڈیوس کردہ فلم "راکٹری" کا ورلڈ پریمیئر ہوگا۔ آر مادھون کی فلم کی نمائش 19 مئی 2022 کو مارکیٹ اسکریننگ کے پلیس دے فیسٹیولز میں کی جائے گی۔