Categories: قومی

بھارت نے افغانستان کو بھیجی پانچ لاکھ ویکسین خوراک، افغانیوں کے لیے بڑی راحت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارت نے ہفتہ کو افغانستان کو کووڈ۔19 کی ’کوویکسین‘ کی 500,000 خوراکیں بھیجیں اور آنے والے ہفتوں میں 500,000 خوراکوں کی مزید کھیپ بھیجی جائیں گی۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ویکسین کی خوراکیں کابل کے اندرا گاندھی اسپتال کے حوالے کر دی گئی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے قبل 11 دسمبر کو بھارت نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ 1.6 میٹرک ٹن زندگی بچانے والی ادویات پر مشتمل انسانی امداد کی پہلی کھیپ افغانستان بھیجی تھی۔ یہ ادویات دہلی سے واپسی کام ائر کی پرواز کے ذریعہ بھیجی گئیں اور انہیں کابل کے اندرا گاندھی چلڈرن اسپتال کے حوالے کیا گیا۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ "آنے والے ہفتوں میں ہم گندم کی فراہمی اور بقیہ طبی امداد کا کام شروع کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اس سلسلے میں ہم نقل و حمل کے طریقوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور دیگر کے ساتھ رابطے میں ہیں "وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا گیا ہے کہ"حکومت ہند نے افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے جس میں اناج، کووڈ ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں اور زندگی بچانے والی ضروری ادویات شامل ہیں۔"بھارت پاکستان کے راستے سڑک کے ذریعہ افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر 50,000 میٹرک ٹن گندم فراہم کر رہا ہے۔ تاہم، نئی دہلی اور اسلام آباد کے ساتھ نقل و حمل کے طریقوں پر سمجھوتہ نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی کھیپ واگہہ بارڈر پر پھنسی ہوئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago