Categories: قومی

نئے سال کے آغازپر ہند و پاک فوجیوں کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک کے مابین یوم آزادی،نئے سال کی آ مد اور تہواروں کے موقع پر ایک دوسرے کو مٹھائیاں دینے کی روایت ایک طویل عرصے سے چل رہی ہے۔ایک سینئر آرمی آفیسر نے بتایا کہ عیدالفطر، ہولی، دیوالی اور دیگر بڑے تہواروں پر بھارت اور پاکستان کے مٹھائی کے تبادلے کی روایت کو پھر سے زندہ کیا گیا ہے۔ اور آ ج نئے سال کے پہلے دن مٹھائی اور خوشی کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے فریقین نے آج مٹھائی کا تبادلہ کیا۔کپواڑہ کے ٹیٹوال کراسنگ پر بھی آج مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا۔ اسی طرح جموں صوبے کے ضلع پونچھ میں پونچھ۔راولکوٹ کراسنگ پوائنٹ اور ماندھر ہاٹ اسپرنگ کراسنگ پوائنٹ کے قریب لائن آف کنٹرول پر پر مٹھائی کا تبادلہ ہوا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مٹھائیوں اور تازہ میووں کی کئی ٹوکریاں تحفتاً پیش کیں۔ ایک دوسر ے کے فوجیوں نے مہمانوں کی تواضع چائے اور مٹھائیاں پیش کیں۔ تقریبات کا تبادلہ دونوں ممالک کے مابین جنگ بندی کے پس منظر کے خلاف اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ اس سے دونوں فوجوں کے مابین باہمی اعتماد کو فروغ دینے کی توقع ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 جموں میں مقیم وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا،”سال 2022 کے آغاز میں، باہمی اعتماد اور سکون کو فروغ دینے کے لیے، ہندوستانی فوج نے ا?ڑی، پونچھ اور مینڈھر کراسنگ پوائنٹس پر پاکستانی فوج کے ساتھ مٹھائیوں اور مبارکبادوں کا تبادلہ کیا“ جس کا مقصد جموں و کشمیر میں امن اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا ہے۔کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک اقدام میں، گزشتہ سال 25 فروری کو بھارت پاک افواج نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان کیا، جس پر 2003 میں اتفاق ہوا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago