Categories: قومی

بھارت نے جدید نسل کے ‘اگنی پرائم’ میزائل کا تجربہ کیا

جدید ترین میزائل کی رینج 1000 کلومیٹر سے 2000 کلومیٹر سے تک ہوگی

نئی میزائل اگنی 4 اور اگنی 5 میزائلوں میں استعمال ہونے والی ٹکنالوجی سے تیار کی گئی ہے

نئی دہلی ، 28 جون (انڈیا نیرٹیو)

بھارت نے پیر کو اگنی سیریز کے سب سے جدید نسل کی اگنی پرائم میزائل کا کامیاب تجربہ اوڈیشہ کے ساحل پر کیا۔جدید اگنی پرائم کو 4,000کلو میٹر کی رینج والی اگنی 4اور 5,000کلو میٹر کی اگنی 5میزائلوں میں استعمال ہونے والی جدید تکنیک کے ساتھ ڈیولپ کیا گیا ہے ۔نئی میزائل کے حملے کی صلاحیت1000کلو میٹر سے 2000کلو میٹر تک ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ، ڈفینس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے آج صبح 10.55 بجے اوڈیشہ کے بالاسور کے ساحل سے ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام جزیرے سے نئی نسل کے ایٹمی صلاحیت والے بیلسٹک میزائل 'اگنی پرائم' کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا۔ مشرقی ساحل پر واقع مختلف ٹیلی میٹری اور ریڈار اسٹیشنوں نے میزائل پر نظر رکھی۔ میزائل نے اعلیٰ سطح کی درستگی کے ساتھ تمام مشن مقاصد کو مکمل کیا ۔ 'اگنی پرائم' اگنی کلاس کی میزائلوں کی ایک جدید نسل کا اپ گریڈ ورژن ہے۔ یہ ایک کنستر میزائل ہے جس کی رینج ایک ہزار سے دو ہزار کلومیٹر تک ہے۔

ڈی آر ڈی او نے گزشتہ سال ستمبر اور اکتوبر میں چھ ہفتوں کے اندر 12 میزائل لانچ کرکے دنیا کو دنگ کردیا۔ ڈی آر ڈی او نے آخری مارچ 5 مارچ کو اوڈیشہ ساحل سے منسلک انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج میں کورونا وبائی بیماری سے پہلے لیا تھا۔ یہ میزائل ٹیکنالوجی سالڈ فیول ڈکٹڈ ریمجیٹ (ایس ایف ڈی آر) تھی ، جس سے ہندوستان کو لمبے فاصلے تک ہوائی سے ہوا میں مار کرنے والی میزائل تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ 'اگنی پرائم' 4000کلو میٹر کے فاصلے والی اگنی 4اور5000کلو میٹر کی اگنی 5 میزائلوں میں استعمال ہونے والی جدید تکنیکوں کے ساتھ ڈیولپ کیا گیا ہے ۔

اگنی پروجیکٹ سے وابستہ ایک دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ اگنی اول ایک سنگل اسٹیج کی میزائل ہے جب کہ اگنی پرائم میزائل دو مرحلوں والی ہے ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago