قومی

ہندوستان چین کے ساتھ باہمی احترام اور حساسیت کا رشتہ چاہتا ہے: جے شنکر

واشنگٹن، 29 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 ہندوستانی وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہندوستان چین کے ساتھ باہمی احترام اور حساسیت کا رشتہ چاہتا ہے۔ گیارہ دن کے سفر کے اختتام پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں، انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایک وقت میں، ہندوستان کے پاس کم اختیارات تھے لیکن آج تمام آپشنز کھلے ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اپنے دورہ امریکہ کے دوران  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور امریکہ سمیت دنیا بھر کے سرکردہ رہنماؤں سے بات چیت کی۔

اپنے امریکی دورے کے آخری مرحلے پر دارالحکومت واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس کے پاس وسیع دفاعی آپشن موجود ہیں۔ جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستان ایک ایسا رشتہ چاہتا ہے جو باہمی حساسیت، احترام اور باہمی مفاد پر استوار ہو۔

ترقی سے متعلق ہند-امریکہ کے مفادات

ہندوستان اور امریکہ کے چین سے نمٹنے کے منصوبوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک ہند پیسیفک کی بہتری اور مضبوطی کے لئے مشترکہ مقاصد رکھتے ہیں۔

چین کے ہند بحر الکاہل خطے کے کئی ممالک کے ساتھ علاقائی تنازعات ہیں اور وہ امریکہ کی فعال پالیسی کا مخالف رہا ہے، خاص طور پر متنازعہ جنوبی بحیرہ چین میں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے مفادات خوشحالی اور ترقی سے جڑے ہوئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago