قومی

ہندوستان’امرت کال‘میں دنیا کی رہنمائی کرے گا: وزیراعظم مودی

 نئی دہلی۔ 8؍ دسمبر

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے  کہ ہندوستان کی آزادی کا ‘امرت کال’ نہ صرف قومی ترقی اور شان کا دور ہوگا بلکہ ایک ایسا موقع بھی ہوگا جب ملک دنیا کو ایک سمت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وہ راجیہ سبھا میں نائب صدر جگدیپ دھنکھر کا خیرمقدم کرتے ہوئے بول رہے تھے جنہوں نے ایوان بالا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔  انہوں نے کہاہندوستان نے ابھی جی20 کی صدارت سنبھالی ہے اور یہ وہ وقت بھی ہے جب ہم نے ‘ امرت کال’ میں اپنے سفر کا آغاز کیا ہے۔وزیر اعظم نے اگلے 25 سالوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جو ہندوستان کی آزادی کی سو سال کی طرف لے جا رہے ہیں۔

 مودی نے کہا کہ امرت کال’ نہ صرف ملک کی ترقی اور شان و شوکت کا دور ہوگا بلکہ یہ ایک ایسا موقع بھی ہوگا جب ہندوستان دنیا کو سمت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مودی نے کہا کہ اس سفر میں ہندوستان کی جمہوریت، پارلیمنٹ اور پارلیمانی روایات بھی اہم کردار ادا کریں گی۔  جناب جگدیپ  دھنکھر کو ایک ایسے لیڈر کے طور پر سراہتے ہوئے  جن میں سپاہی اور  کسان  دونو ں کے  عناصر شامل ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ ایوان خوش قسمت ہے کہ “تاریخ کے اس موڑ پر ان کی قابل اور موثر قیادت” حاصل کی۔

وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دھنکھر کی رہنمائی میں، “تمام اراکین اپنے فرائض انجام دیں گے اور ایوان ملک کے خوابوں اور وعدوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے  گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago