نئی دہلی۔ 8؍ دسمبر
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی آزادی کا ‘امرت کال’ نہ صرف قومی ترقی اور شان کا دور ہوگا بلکہ ایک ایسا موقع بھی ہوگا جب ملک دنیا کو ایک سمت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وہ راجیہ سبھا میں نائب صدر جگدیپ دھنکھر کا خیرمقدم کرتے ہوئے بول رہے تھے جنہوں نے ایوان بالا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے کہاہندوستان نے ابھی جی20 کی صدارت سنبھالی ہے اور یہ وہ وقت بھی ہے جب ہم نے ‘ امرت کال’ میں اپنے سفر کا آغاز کیا ہے۔وزیر اعظم نے اگلے 25 سالوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جو ہندوستان کی آزادی کی سو سال کی طرف لے جا رہے ہیں۔
مودی نے کہا کہ امرت کال’ نہ صرف ملک کی ترقی اور شان و شوکت کا دور ہوگا بلکہ یہ ایک ایسا موقع بھی ہوگا جب ہندوستان دنیا کو سمت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مودی نے کہا کہ اس سفر میں ہندوستان کی جمہوریت، پارلیمنٹ اور پارلیمانی روایات بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ جناب جگدیپ دھنکھر کو ایک ایسے لیڈر کے طور پر سراہتے ہوئے جن میں سپاہی اور کسان دونو ں کے عناصر شامل ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ ایوان خوش قسمت ہے کہ “تاریخ کے اس موڑ پر ان کی قابل اور موثر قیادت” حاصل کی۔
وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دھنکھر کی رہنمائی میں، “تمام اراکین اپنے فرائض انجام دیں گے اور ایوان ملک کے خوابوں اور وعدوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔