Categories: قومی

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ’ٹو پلس ٹو بات چیت’جلد متوقع

جلد ہی ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ’ٹو پلس ٹو بات چیت' ہوگی

ہندوستان اور آسٹریلیا نے اپنے دفاع اور وزرائے خارجہ کے درمیان جلد از جلد ٹو پلس ٹو وزارتی سطح کی بات چیت کرنے کے ارادہ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور آسٹریلیائی وزیر دفاع پیٹر ڈٹن کے مابین منگل کو ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اس پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورت حال کی روشنی میں دفاعی شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ برس جون میں دونوں ممالک کے مابین جامع اسٹریٹجک شراکت کے بعد دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید تقویت ملی ہے۔ آسٹریلیا کا مالابار مشق میں شرکت کرنا اس شراکت کی ایک اہم پیش رفت ہے۔

دونوں وزرا نے اپنے ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دفاعی تعاون کے متعدد اقدامات کے سلسلے میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور مسلح افواج کے مابین تبادلے کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ بات چیت کے دوران دونوں وزراء نے ان خیالات کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹو پلس ٹو بات چیت جلد از جلد ہونی چاہیے۔مسٹر سنگھ نے کووڈ کے خلاف مہم میں آسٹریلیا کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago