Categories: قومی

ہندوستانی فضائیہ، ملیشیا کی میزبانی میں ہونےوالی دو طرفہ مشقوں میں شرکت کرے گی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 نئی دہلی، 12؍  اگست</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستانی فضائیہ کا ایک دستہ  آج ملیشیا کے لئے ‘ادارشکتی ’ نامی دو طرفہ مشق میں  حصہ لینے کے لئے روانہ ہوا ۔  رائل ملیشین  ائیرفورس (آر ایم اے ایف ) اور ہندوستانی فضائیہ کے درمیان  منعقد کی جانے والی  یہ پہلی دوطرفہ مشق ہے ۔ہندوستانی فضائیہ ایس یو- 30 ایم کے آئی اور سی -17 طیاروں  کے ساتھ مشق  میں حصہ لے رہی ہے جب کہ آر ایم  اے ایف  ، ایس یو  -30 ایم کے ایم  طیارے اڑائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستانی دستہ اپنے فضائی اڈے سے براہ راست  اپنی منزل ،  کوانتان  کے آر ایم اے ایف  بیس  کے لیے روانہ ہوا۔یہ مشق  آئی اے ایف دستے کے ارکان کو آر ایم اے ایف کے  بہترین  پیشہ ور  افراد کے ساتھ بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے اور سیکھنے کا موقع فراہم کرے گی،  جبکہ باہمی جنگی صلاحیتوں  پر بھی  تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چار روزہ مشقوں میں  دونو ں فضائی افواج کے درمیان  مختلف فضائی جنگی  مشقوں کے انعقاد کا   مشاہدہ  کیا جائے گا۔سابق ادار شکتی  دوستی کے دیرینہ بندھن کو مضبوط کرے گا اور دونوں  فضائی افواج کے درمیان  دفاعی تعاون کی   راہ میں اضافہ کرےگا،   اس  طرح  خطے میں  سکیورٹی  وسلامتی   میں  اضافہ ہوگا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago