ہندوستانی فضائیہ نے ہفتے کے روز لداخ کے ایک اونچائی والے علاقے سے ایک اسرائیلی شہری کو بچایا کیونکہ وہ ایک پہاڑی پر بیماری اور سانس لینے میں دشواری کا شکار تھا
سرینگر میں مقیم ایر فورس کے ترجمان نے کہا کہ آج 114 ہیلی کاپٹر یونٹ کو مارکھا وادی کے قریب نیملنگ کیمپ سے کیسیویک (کیزولٹی ایوکیویشن) کے لیے کال موصول ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری نوم گل ایک پہاڑی پر بیماری میں مبتلا تھا اور اسے اونچائی والے علاقے میں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔اس کی آکسیجن کی لیول 68 فیصد تک گر گئی تھی۔
ونگ کمانڈر آشیش کپور کی قیادت میں، Flt Cdr 114 ہیلی کاپٹر یونٹ، جس میں فلایٹ لیفٹیننٹ کشاہگرا سنگھ اور ونگ کمانڈر ایس بڈیاری اورا سکوارڈن لیڈر ایس ناگپال اس وقت کے اہم مشن کے لیے بیس منٹ کے اندر ہوائی جہاز سے اڑان بھر ے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ تیز ہواؤں اور ہنگامہ خیز حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے، فارمیشن تقریباً 45 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔تیس منٹ کی مسلسل تلاش کے بعد بیمار اسرائیلی شہری کو پہاڑی کے نیچے دریا کے گھاٹ پر دیکھا گیا۔
پہاڑی بہت تنگ ہونے کی وجہ سے ہوائی جہاز کو چلانے میں مشکل پیش آرہی تھی۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ نمبر 2 کی مدد سے اوور ہیڈ اور نمبر 1 کی مہارت کی مدد سے، لینڈنگ اس مخصوص پہاڑی میں اب تک کی سب سے زیادہ محدود جگہوں میں سے ایک پر کی گئی۔
چونکہ کم ایندھن پر ہونے کی وجہ سے، فارمیشن اسٹینڈ بائی روٹ کے ذریعے واپس چلی گئی، تمام مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے یہ فارمیشن بالآخر لیہہ پہنچ گئی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…