قومی

ہندوستانی فوج نے نئی ڈیجیٹل پیٹرن والی جنگی وردی کوکرایا پیٹنٹ،کیا ہے خاص؟

 فوجی وردی کا کپڑا اوپن مارکیٹ میں نہیں ملے گا، غیر قانونی فروخت پر قانونی کارروائی کی جائے گی

ہندوستانی فوج نے آرمی  ڈے کے موقع پر فوجیوں کو ملنے والی نئی ڈیجیٹل پیٹرن والی جنگی وردی کو پیٹنٹ کر لیا ہے۔ اب یہ یونیفارم مکمل طور پر ہندوستانی فوج کی ملکیت ہے، اس لیے نئے ڈیجیٹل پیٹرن والے کپڑے کھلے بازار میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

اب تک فوجی افسران اور سپاہی بازار سے کپڑے خرید کر اپنی یونیفارم خود سلائی کروا سکتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ فوجی وردیوں پر فوجی اجارہ داری کے ساتھ، غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ نئے ڈیجیٹل پیٹرن والے جنگی یونیفارم کے ڈیزائن اور ٹریڈ مارک کی ملکیت حاصل کرنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ یہ رجسٹریشن 21 اکتوبر کو پیٹنٹ آفس کے آفیشل جرنل (ایشو نمبر 42/2022) میں شائع ہوئی ہے۔

فوجی وردیوں پر فوجی اجارہ داری کے ساتھ، غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بھارتی فوج یونیفارم کے ڈیزائن کے حوالے سے ایک مجاز سویلین عدالت میں مقدمہ دائر کر سکتی ہے۔ اس میں عبوری اور مستقل حکم امتناعی کے ساتھ ساتھ پیٹنٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ہرجانے بھی شامل ہوں گے۔

بھارتی فوجیوں کے لیے نئے ڈیجیٹل پیٹرن جنگی یونیفارم کی نقاب کشائی 15 جنوری کو آرمی ڈے کے موقع پر کی گئی۔ ‘ڈیجیٹل’ پیٹرن پر مبنی نئی وردی فوج کے موجودہ لباس سے بالکل مختلف ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago