عالمی

عمران خان کے آزادی مارچ کے دوران فائرنگ، ایک جاں بحق، 9 زخمی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم کو تین گولیاں لگنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا

شہباز شریف کی مذمت، چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے آزادی مارچ میں فائرنگ کی گئی۔ اچانک گولیاں لگنے سے عمران سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک شخص کی موت بھی ہوئی۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ اچانک فائرنگ سے آزادی مارچ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان لاہور سے اسلام آباد تک آزادی مارچ نکال رہے ہیں۔ اس مارچ کے ساتویں روز جمعرات کو وزیر آباد میں ظفر علی خان چوک کے قریب عمران خان کی گاڑی کے قریب گولیاں چلائی گئیں۔ چلائی گئی گولیاں عمران خان کو بھی لگیں۔ وہاں افرا تفری مچ گئی ۔ عمران سمیت تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حملے میں ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ نو افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

پاکستانی نیوز میڈیا کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ میں گولی لگی ہے اور وہ زخمی ہوئے ہیں۔ عمران خان کے قریبی ساتھی فواد چوہدری نے بھی تصدیق کی کہ عمران کو ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ تاہم انہوں نے عمران خان کی مکمل صحت یابی کی بات کہی ہے۔ دراصل عمران خان کو گولی لگتے ہی پولیس نے اپنے حفاظتی دائرے میں لے لیا اور انہیں بلٹ پروف گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔

عمران خان کے ساتھ موجود عمران اسماعیلی نے کہا ہے کہ حملے میں عمران خان کو تین گولیاں لگی تھیں۔ پاکستان کے وزیر محمد بشارت راجہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت حکومت نے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے پر سخت موقف اپنایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے عمران خان کی حفاظت سے متعلق آگاہ کیا۔ یہ بھی بتایا کہ اس معاملے میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

اس دوران پولیس نے حملہ آوروں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس اسے نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔  عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ بزدلوں نے منہ دکھا دیا ہے۔ حملے میں عمران خان زخمی ہوئے ہیں۔ پورا ملک ان کی خیریت کے لیے دعا کرے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے معاملے کی رپورٹ طلب کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago