Categories: قومی

کورونا بحران کے درمیان دشمنوں پر گولے برسانے کے لئے تیار ’شارنگ‘

کورونا بحران کے درمیان دشمنوں پر گولے برسانے کے لئے تیار ’شارنگ‘

جبلپور کی وہیکل فیکٹری 2022 تک تین سو شارنگ توپ تیار کرکے فوج کو سونپے گی

بھوپال، 26 مئی (ہ س)۔ ملک میں کورونا وائرس اپنا قہر برپا رہا ہے، ایسے میں مدھیہ پردیش میں بھی کورونا نے بہت سی زندگیوں کو تباہ کر دیا۔ اس کے باوجود کورونا کا قہر ایک طرف اور ملک کی خدمت سب سے آگے ہے۔ ملک کی سکیورٹی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ اس جذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان دنوں مدھیہ پردیش کے جبلپور میں ’’شارنگ‘‘ توپیں تیار ہورہی ہیں۔ 2022 تک 300 شارنگ توپیں تیار کرکے فوج کو دیا جانا ہے۔

دراصل سب سے طاقتور آرٹلری گن سارنگ کے کامیاب تجربے کے بعد سے ہندوستانی فوج کی فائر پاور مزید طاقتور ہوئی ہے۔ ہندوستان اب پاکستان کے اندر تک مار کر سکے گا۔ اپ گریڈ ہونے کے بعد اس توپ کی مار کی صلاحیت 40 سے 50 کلو میٹر ہوگئی ہے۔ مارنے کی صلاحیت بڑھنے کے ساتھ ہی یہ توپ پی او کے میں اپنا فیصلہ کن رول ادا کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی ہے۔

حالانکہ یہ سچ ہے کہ کورونا نے اس کے بنانے کی رفتار کو متاثر کیا ہے، لیکن فوج اور ہمارے سائنسدانوں کے ارادے شروع سے ہی مضبوط ہیں۔ کورونا کا انفیکشن ان کے مضبوط ارادوں کو ذرا بھی نہیں ہلا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ’’شارنگ‘‘ تیار کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ بہر حال وہیکل فیکٹری (وی ایف جے) سمیت چاروں اسلحہ ساز فیکٹریاں 25 فیصدی ملازمین کے ساتھ فی الحال کام کر رہی ہیں۔ یہاں کل تین ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں۔

وی ایف جے کے لئے بڑا موقع

جبلپور کی وی ایف جے اصلاً فوج کی گاڑیاں بنانے کا کام کرتی ہے۔ ان گاڑیوں میں اسٹالین اور ایل پی ٹی اے جیسی طاقتور فوجی گاڑی بھی شامل ہیں۔ فوج کے لئے گاڑی بنانے والی اس وہیکل فیکٹری نے پہلی مرتبہ توپ تیار کرنے کے شعبے میں قدم رکھا ہے۔ اس توپ کے لئے وی ایف جے ہی نوڈل سینٹر ہے۔ اسے بڑی کامیابی مل رہی ہے۔ وی ایف جے اس سال سو شارنگ توپیں تیار کرے گی۔ یہ آڈر اسے آرڈیننس کنسٹرکشن بورڈ سےملا ہے، جس کی لاگت 966 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ وی ایف جے کو 11 مہینوں میں اس بڑے آرڈر کو پورا کرنا ہے۔

یہاں ہورہی ہیں ابھی 100 شارنگ توپیں تیار

اس سلسلے میں جبلپور کی وی ایف جے کے رابطہ عامہ آفیسر راجیو کمار کہتے ہیں کہ ہم نے سال بھر میں 100 شارنگ توپ بنانے کا ہدف رکھا ہے۔ آرڈیننس کنسٹرکشن بورڈ سےجو آرڈر اس سے متعلق موصول ہوا ہے، اس میں یہی ہے کہ توپیں تیار کرکے وقت پر حوالے کرنا ہے۔ اس لئے اس آرڈر کو پورا کرنے کے لئے اس کورونا انفیکشن کے دور میں بھی کووڈ ضابطوں کی تعمیل کرتے ہوئے ہر حال میں اسے پورا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں ہماری جو ماقبل سے گاڑی بنانے کی خصوصیت رہی ہے، اس پر بھی ہماری توجہ برابر مرکوز ہے۔ جبلپور کی وہیکل فیکٹری اسٹالین اور ایل پی ٹی اے فوجی گاڑی بھی اپنے طے ہدف کے مطابق تیار کرنے میں مصروف ہے۔

ملکی تکنیک سے لیس ہے ’’شارنگ‘‘

شارنگ پوری طرح سے آرٹلری گن ہے۔ یہ ملک کی سب سے بڑی ملکی توپ ہے۔ 155 ایم ایم کیلبر والی اس گن کو اپ گریڈ کرکے اس کے مارنے کی صلاحیت بڑھائی گئی ہے۔ میک ان انڈیا کے عزم کو کامیابی سے ہمکنار کرتے ہوئے یہ گن ملک میں سب سے جدید تکنیک سے لیس کہی جاسکتی ہے۔ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اس توپ کو 130 ایم ایم کی ایم-46 کی تکنیک اپ گریڈ کرکے بنایا جاگیا ہے۔اپ گریڈ ہونے کے بعد یہ اور بھی خطرناک ہوگئی ہے۔ ڈفینس ماہرین کے مطابق شارنگ کے گولے میں آٹھ کلو ٹی این ٹی کا استعمال کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے دشمن کے خیمے میں یہ اور زیادہ تباہی مچا دینے میں اہل ہوگئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago