Urdu News

انڈین کوسٹ گارڈ نے، خراب موسم میں دیوکے ساحل کے نزدیک، 7 ماہی گیروں کو بچایا

انڈین کوسٹ گارڈ

 

نئی دہلی 15 ستمبر2021:

انڈین کوسٹ گارڈ نے  راحت آپریشن  کا کام انجام دینے کے لئے  ملک میں تیار کردہ  ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ)  ایم کے سوئم تعینات کی ۔

  • مشینری کے بریک ڈاؤن  ہونے کی وجہ سے مصیبت کا شکار  کشتی   اپنی پاور کھو بیٹھی تھی ۔
  • انڈین کوسٹ گارڈ نے راحت اور بچاؤ کارروائیوں  کو تیز کرنے کے لئے جام نگر میں عملے اور آلات تعینات کئے ۔

انڈیا کوسٹ گارڈ  ( آئی سی جی ) نے ایک دبی کوئی کشتی سے سات ماہی گیروں کو بچالیا ہے، جو 13ستمبر 2021  کی رات کو دیو کے وانک باڑہ میں  تقریباََ ڈوبنے والی تھی۔ دیو انتظامیہ کی جانب سے کال موصول ہونے پر انڈین کوسٹ  گارڈ نے فوراََ جوابی ردعمل کا اظہار کیا اور  پوربندر سے  ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر ایم کے سوئم تعینات کئے تاکہ  راحتی کاررائیاں انجام دی جاسکیں اور دیو میں  خراب موسم کی وجہ سے بچاؤ کام کو جاری رکھا جاسکے ، جو  گجرات میں  پوربندرسے تقریباََ  175 کلومیٹردور ہے۔

تیز ہواؤں اور بارش کا سامنا کرتے ہوئے آئی سی جی کے ہیلی کاپٹر تیزی سے علاقے میں  پہنچے  اور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کے سبھی سات لوگوں کو  بہ حفاظت  بچالیا گیا۔ یہ کشتی مشینری کے بریک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اپنی  پاور کھو بیٹھی تھی اور   خراب سمندر میں   وانک باڑہ میں  ڈوب گئی تھی۔ عملے  کے سبھی لوگوں کو مقامی  انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے اور وہ سبھی لوگ محفوظ ہیں۔

13ستمبر  2021  کو  جام نگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے   سیلاب کے ساتھ بھاری بارش کی پیش گوئی کی وجہ سے    جام  نگر میں راحت  اور بچاؤ اور باز آبادکاری میں مدد کے لئے افرادی قوت کے ساتھ  کشتیو ں کو بچانے کے لئے انڈین کوسٹ  گارڈ سے درخواست کی تھی ۔ انڈین کوسٹ گارڈ نے فوراََ  ہی 6 جیمنی  کشتیاں روانہ کیں اور  راحت اور بچاؤ کارروائیاں تیز کرنے لئے وادینار سے جام نگر کے لئے طبی ٹیم سمیت 35 عملے پر مشتمل  ڈزاسٹر ریلیف ٹیم کو روانہ کیا۔انڈین کوسٹ گارڈ کی ڈزاسٹر ریلیف ٹیم  ضروری امداد کے تعینات کی جارہی ہے، جس کی مقامی  انتظامیہ کی طر  ف سے ضرورت پیش کی گئی ہے۔

Recommended