ٹرین کے پٹری سے اترنے، سگنل پاسنگ ایٹ ڈینجر (ایس پی اے ڈی) اور دیگر قسم کے حادثات کو روکنے کے لیے، ہندوستانی ریلوے نے آج سے ایک ماہ طویل حفاظتی مہم شروع کی ہے۔ ریلوے بورڈ، زونل ریلوے اور ڈویژنوں کے سینئر افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مختلف سیکشنوں ، لابیوں ، رکھ رکھاؤ مراکز ، کام کی جگہوں کا دورہ کریں. اور حادثات/غیر معمولی واقعات کو روکنے کے لیے وضع کردہ حفاظتی آپریشنز اور دیکھ بھال کے طریقہ کار کو چیک کریں اور ان پر عمل درآمد کریں۔ اسسٹنٹ لوکو پائلٹس/لوکو پائلٹس کے ذریعے سگنلنگ کے پہلوؤں اور بریک لگانے کے طریقہ کار پر عمل کیا جائے اور رفتار کی پابندیوں، ٹریک مشینوں/ٹاور ویگنوں کے آپریٹرز کی کاؤنسلنگ ؛ کام کی جگہ کی حفاظت؛ شارٹ کٹ وغیرہ کی روک تھام پر بھی عمل کیا جائے۔ فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کو درپیش مسائل کو سمجھنے اور ان کا حل فراہم کرنے کے لیے اچھے اور برے طریقوں کے بارے میں عملے کے ساتھ بات چیت کرنے اور آپریشنز/منٹیننس/کام کرنے کے طریقہ کار کا معائنہ کرنے کے لئے سیکشن/لابی/کام کی جگہ پر خاطر خواہ وقت گذارنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…