Urdu News

ہندوستانی ریلوے 28 اکتوبر سے ایک مہینہ تک حفاظتی مہم چلائے گی

ہندوستانی ریلوے ایک ماہ طویل سیکورٹی مہم چلائے گی

حفاظت ہندوستانی ریلوے کی اولین ترجیح بنی ہوئی ہے .اور اس پر سب سے زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ وزارت ریل نے غیر منقولہ اثاثوں،. لوکو موٹیو اور رولنگ اسٹاک کے رکھ رکھاؤ میں کسی بھی طرح کی کمی کو دور کرنے. اور ہندوستانی ریلوے سے متعلق حفاظتی انتظام کو مضبوط کرنے کے لیے. تمام علاقائی ریلوے کو 28 اکتوبر سے ایک مہینہ کی حفاظتی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس مہم کے دوران، موجودہ طریق کار کی تعمیل  کو یقینی بنایا جائے گا اور انسانی پہلوؤں کی نگرانی کی جائے گا۔ ہندوستانی ریلوے

اس مہم کا مقصد غیر منقولہ اثاثوں، لوکوموٹیو اور رولنگ اسٹاک  کے رکھ رکھاؤ میں کسی بھی طرح کی کمی کو دور کرنا ہے

ریلوے بورڈ نے تمام علاقائی ریلوے کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے. کہ ہیڈکوارٹر اور منڈلوں کے افسران  پوری جانچ کریں. اور اس مہم کے دوران جانچ میں پائی گئی کمیوں  کو دور کرنے کو یقینی بنائیں۔ اس مہم کے دوران ہر ایک منڈل میں  روزانہ ہیڈکوارٹر کا کم از کم ایک افسر جانچ پر ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی، ہر ایک منڈل کا  ایک بڑا حصہ ایک افسر کے ذریعے نائٹ فٹ پلیٹ  جانچ کے ماتحت ہونا چاہیے۔  منڈلوں کے تمام حصوں کی جانچ ڈی آر ایم./اے ڈی آر ایم کے ذریعے کی جائے گی۔ غیر منقولہ اثاثوں  کی عام صحت کی جانچ کی جائے گی۔

اس مہم کے دوران علاقائی ہیڈکوارٹر اور ڈویژنل آفس کے افسران پوری جانچ کریں گے

ریلوے بورڈ  کی اس میگا حفاظتی مہم کی ہدایات میں سبھی پٹریوں کی باقاعدہ گشت. اور ان کی  روز بروز نگرانی شامل ہے۔ آپریشن سے متعلق مناسب طریق کار کی تعمیل اور حفاظتی انتظامات کی اندیکھی نہیں ہونے دینے کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیشنوں پر.  سرپرائز چیک ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی گیٹ، اسٹیشن اور آپریشن سے جڑے دیگر. ملازمین کو محتاط رہنے کے لیے ترغیب دی جائے گی۔

Recommended