ہندوستانی بحریہ کے زیر اہتمام سمندری مرحلہ 30 اکتوبر تک چلے گا
نئی دہلی، 28 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
سنگا پور اور بھارت کی بحریہ کے درمیان دو طرفہ مشق سم بیکس کا بحری فیز جمعہ سے بنگال کی خلیج میں شروع ہوا۔بھارتی بحریہ کی میز بانی میں 26-27اکتوبرکو مشق کا بندر گاہ وشاکھا پٹنم میں مکمل کیا گیا ہے۔30اکتوبر تک چلنے والے بحریہ مرحلہ میں سنگا پور بحریہ کے دو جہاز حصہ لے رہے ہیں۔
سال 1994 میں شروع کیا گیا سم بیکس کا یہ 29واں مرحلہ کسی بھی غیر ملکی بحریہ کے ساتھ بھارت کا لگا تار سب سے لمبا چلنے والا دو طرفہ بحری مشق ہے۔
ریئر ایڈمرل سین واٹ جیانوین، جو سنگا پور بحریہ کے فلیٹ کمانڈر ہیں، نے 25 اکتوبر 2022 کو ایسٹرن بحری کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف وائس ایڈمرل بسواجیت داس گپتا اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کے ریئر ایڈمرل سنجے بھلہ سے ملاقات کی۔ میٹنگوں کے دوران مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہاربر فیز نے دونوں بحری افواج کے درمیان وسیع پیشہ ورانہ اور کھیلوں سے متعلق بات چیت کا مشاہدہ کیا،جس میں کراس ڈیک کے دورے، سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینجز(ایس ایم ای ای) اور پلاننگ میٹنگیں شامل ہیں۔
سم بیکس بحری مشقوں کا سلسلہ 1994 میں شروع ہوا اور ابتدا میں اسے ایکسرسائز لائن کنگ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ مشق کے دائرہ کار اور پیچیدگی میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران کافی اضافہ ہوا ہے، جس میں جدید بحری مشقیں شامل ہیں، جس میں بحری کارروائیوں کے وسیع شعبے شامل ہیں۔