Categories: قومی

کناڈا کے اسٹیشن پر فائرنگ میں بھارتی طالب علم ہلاک، وزیر خارجہ جے شنکر نے کیا افسوس کا اظہار

کناڈا کے مضافاتی اسٹیشن پر فائرنگ سے ایک ہندوستانی طالب علم ہلاک ہوگیا۔ متوفی طالب علم کارتک واسودیو کناڈامیں مینجمنٹ کا طالب علم تھا۔

معلومات کے مطابق، اتر پردیش کے غازی آباد کا طالب علم کارتک واسودیو مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کرنے کناڈاگیا تھا۔ وہ اس سال جنوری میں ہندوستان سے کناڈاپہنچا تھا۔ وہ وہاں مینجمنٹ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتا تھا۔

ٹورنٹو پولیس سروس کے مطابق ایک مقامی مضافاتی اسٹیشن سے نکلتے وقت اس کے ساتھ لوٹ مار  کی کوشش کی گئی۔ اسٹیشن کے داخلی دروازے پر کچھ لوگوں نے اسے گھیر کر کئی گولیاں چلائیں۔ موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد واسودیو کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ٹورنٹو پولیس نے کہا کہ تفتیش کار ان گواہوں کی تلاش کر رہے ہیں جو واقعے کے وقت علاقے میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ اسٹیشن اور اس کے آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے طالب علم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور بھارتی طالب علم کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔

ٹورنٹو میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”ہم ٹورنٹو شوٹنگ کے واقعے میں ایک ہندوستانی طالب علم کارتک واسودیو کی بدقسمتی سے ہلاک ہونے سے صدمے اور دکھ میں ہیں“۔

قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ ہم لواحقین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد از جلد جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago