Categories: تفریح

پرینکا چوپڑا نے یوکرین کے بے گھر لوگوں کے لیے مانگی مدد ، شائقین نے کچھ اس طرح دیا جواب

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عالمی اسٹار پرینکا چوپڑا نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے یوکرین کی حمایت کی ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا،’’دنیا کے رہنماؤں، ہمیں دنیا بھر کے بے گھر افراد کے لیے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ان تک مدد کو  یقینی بنایا جا سکے۔ ہم دور کھڑے ہو کر یہ سب نہیں دیکھ سکتے، یہ بہت لمبا کھنچ رہاہے“۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس ویڈیو میں پرینکا نے کہا کہ یہ دنیا کے رہنماؤں سے براہ راست اپیل ہے اور انسانیت کی خاطر انہیں جواب دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مشرقی یورپ خصوصاً بچے دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان بچوں کی فوری مدد کی ضرورت ہے اور اس بات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی مددکئے جانے کی ضرورت ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آپ کو بتاتے چلیں کہ 24 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر حملے کا اعلان کیا تھا۔ تب سے جنگ کی خوفناک تصویریں مسلسل دنیا کے سامنے آرہی ہیں۔ ساتھ ہی یہ جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago