قومی

پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے میں ہندوستان کا ماڈل تاریخی

لوکلائزیشن کے لیے سہ رخی تعاون میں ہندوستان کا اہم کردار

جی20  کے خصوصی تھنک 20 پروگرام میں مقررین نے اپنے خیالات پیش کئے

 جی 20  پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے میں لوکلائزیشن کا کلیدی کردار ہے اور اس میں حکومت، سول سوسائٹی اور نجی تنظیموں کے سہ رخی تعاون کی ضرورت ہے۔ اس سے ہم عالمی منظر نامے کو بدل سکتے ہیں۔

ہندوستان سہ رخی تعاون میں اہم کام کر رہا ہے۔ ہندوستان نے کووڈ کی وبا اور یوکرین کے بحران کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے میں ہندوستان کا ماڈل تاریخی ہے۔

وزیر اعظم  نریندر مودی نے سال 2018  میں یوگنڈا میں مقامی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے پر زور دیا تھا۔ ہندوستان پائیدار ترقی کے 2030  ایجنڈے کو پورا کرنے کی طرف تیز رفتاری سے ا?گے بڑھ رہا ہے۔

اس بات کو مقررین نے آج کشا بھاؤ ٹھاکرے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر جی-20 کے خصوصی تھنک 20 پروگرام میں ’’پائیدار ترقیاتی اہداف کے لوکلائزیشن میں سہ رخی تعاون‘‘ کے سیشن میں اجاگر کیا۔

اس سیشن کی صدارت سفیر امر سنہا، اسکالر، آر آئی ایس نئی دہلی نے کی۔ سیشن کے نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کی لوکلائزیشن میں سہ رخی تعاون کے لیے موثر نگرانی کے نظام، جدید فنانسنگ، مختلف اسٹیک ہولڈرز کی ملکیت، تصور کو عملی شکل دینے، جی- 20 کے ترقیاتی اہداف کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مختلف گروپوں کو مرکز میں لانا، قدرتی ا?فات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ان کو روکنے کی کوشش کرنا، صنفی عدم مساوات کو دور کرنا وغیرہ۔ کچھ معاملات میں مقامی حکومتوں کو کنٹرول کرنے کی بھی ضرورت ہے جہاں جی 20 کے پائیدار ترقی کے اہداف کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جیسا کہ افغانستان میں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago